صحیح بخاری 7388: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى ‏{‏وَكَانَ اللَّهُ سَمِيعًا بَصِيرًا‏}

یحيٰ بن سلیمان نے ہم سے بیان کیا کہ ابن وہب نے مجھے بتایا کہ عمرو (بن حارثہ) نے مجھے خبر دی۔ انہوں نے یزید سے، یزید نے ابوالخیر سے روایت کی۔ انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمروؓ سے سنا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ سے کہا: یا رسول اللہ! مجھے ایسی دعا سکھائیں جو میں اپنی نماز میں کیا کروں۔ آپؐ نے فرمایا: یہ دعا کیا کرو۔ اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ہی ظلم کیا اور کوئی گناہوں کو نہیں بخشتا مگر تو ہی۔ پس تو میرے گناہوں پر اپنی طرف سے پردہ پوشی فرماتے ہوئے مجھ سے درگزر فرما۔ تو ہی غفور رحیم ہے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلِّمْنِي دُعَاءً أَدْعُو بِهِ فِي صَلاَتِي‏.‏ قَالَ ‏ "‏ قُلِ اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا، وَلاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ، فَاغْفِرْ لِي مِنْ عِنْدِكَ مَغْفِرَةً، إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ‏"‏‏.‏

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

باب 9: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى ‏{‏وَكَانَ اللَّهُ سَمِيعًا بَصِيرًا‏}

مربوط حوالہ جات

خطباتِ جمعہ

  • قرآنِ کریم کی منتخب مختلف دعائیں، احادیث مبارکہ نبویہﷺ سے دعاؤں کا انتخاب: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی