صحیح بخاری 7414: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَىَّ}
مسدد نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے یحيٰ بن سعید سے سنا۔ یحيٰ نے سفیان (ثوری) سے روایت کی کہ منصور اور سلیمان نے مجھ سے بیان کیا۔ ان دونوں نے ابراہیم سے، ابراہیم نے عبیدہ سے، عبیدہ نے حضرت عبداللہؓ سے روایت کی کہ ایک یہودی نبی ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے محمد (ﷺ)! اللہ ان آسمانوں کو ایک انگلی پر اور ان زمینوں کو ایک انگلی پر اور پہاڑوں کو ایک انگلی پر اور درختوں کو ایک انگلی پر اور تمام مخلوقات کو ایک انگلی پر رکھے گا۔ پھر فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں۔ (یہ سن کر) رسول اللہ ﷺ اتنا ہنسے کہ آپؐ کے دانت نظر آئے۔ پھر آپؐ نے یہ آیت پڑھی: اُن لوگوں نے اللہ (کی صفات) کا اندازہ اس طرح نہیں کیا تھا جس طرح کرنا چاہیئے۔ یحيٰ بن سعید نے کہا کہ فضیل بن عیاض نے اس حدیث میں یہ بڑھایا۔ منصور سے مروی ہے کہ انہوں نے ابراہیم سے، ابراہیم نے عبیدہ سے، عبیدہ نے حضرت عبداللہؓ سے روایت کی۔ (یہ سن کر) رسول اللہ ﷺ ہنس پڑے بوجہ تعجب کے اور اس لئے کہ اس کو سچا سمجھا۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 19: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَىَّ}