صحیح بخاری 7430: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {تَعْرُجُ الْمَلاَئِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ}
اور خالد بن مخلد نے کہا: سلیمان نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ بن دینار نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابوصالح سے، ابوصالح نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے پاکیزہ کمائی سے ایک کھجور کے برابر بھی صدقہ کیا اور پاکیزہ چیز ہی اللہ کی طرف اوپر جاتی ہے۔ تو اللہ اپنے داہنے ہاتھ سے اس کو قبول کرتا ہے۔ پھر اس صدقے کو کرنے والے کے لئے اس طرح پرورش کرتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے بچھڑے کی پرورش کرتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ پہاڑ کے برابر ہوجاتا ہے۔ اور اس حدیث کو ورقاء نے عبداللہ بن دینار سے، عبداللہ نے سعید بن یسار سے، سعید نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کیا۔ اس میں یوں ہے: پاکیزہ چیز ہی اللہ کے حضور چڑھتی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 23: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {تَعْرُجُ الْمَلاَئِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ}