صحیح بخاری 7436: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ إِلَى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ}
عبدہ بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ حسین جعفی نے ہمیں بتایا۔ حسین نے زائدہ سے بیان کیا کہ بیان بن بشر نے ہمیں بتایا۔ بیان نے قیس بن ابی حازم سے روایت کی کہ جریر نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ چودھویں رات ہمارے پاس باہر آئے اور آپؐ نے فرمایا: تم بھی اپنے ربّ کو قیامت کے دن ضرور اسی طرح دیکھو گے جیسے تم اس کو دیکھ رہے ہو۔ تمہیں اس کے دیکھنے میں کشمکش نہیں کرنی پڑتی۔
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْجُعْفِيُّ عَنْ زَائِدَةَ حَدَّثَنَا بَيَانُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَيْلَةَ الْبَدْرِ فَقَالَ " إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَمَا تَرَوْنَ هَذَا لاَ تُضَامُّونَ فِي رُؤْيَتِهِ ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 24: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ إِلَى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ}
آج 10 میں سے 10 باقی