صحیح بخاری 7448: باب مَا جَاءَ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى ‏{‏إِنَّ رَحْمَةَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِنَ الْمُحْسِ …

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالواحد نے ہمیں بتایا۔ عاصم نے ہم سے بیان کیا۔ عاصم نے ابوعثمان سے، ابوعثمان نے اُسامہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کی بیٹیوں میں سے کسی بیٹی کا فرزند جان بلب تھا تو انہوں نے آپؐ کو پیغام بھیجا کہ آپؐ ان کے پاس آئیں۔ تو آپؐ نے کہلا بھیجا: اللہ ہی کا ہے جو اُس نے لیا اور اسی کا ہے جو اُس نے دیا اور ہر ایک اپنی مقرر میعاد کو پہنچنے والا ہے اس لئے وہ صبر کرے اور رضاء الٰہی چاہے۔ تو آپؐ کی بیٹی نے آپؐ کو بلا بھیجا اور آپؐ کو قسم دی۔ اس پر رسول اللہ ﷺ اُٹھے اور میں اور حضرت معاذ بن جبلؓ اور حضرت ابی بن کعبؓ اور حضرت عبادہ بن صامتؓ بھی آپؐ کے ساتھ اٹھے۔ جب ہم اندر گئے تو گھر والوں نے رسول اللہ ﷺ کو وہ بچہ دیا اور اس بچے کا سانس اس کے سینے میں ٹوٹ رہا تھا۔ حضرت اُسامہؓ کہتے تھے: میں نے ایسا سمجھا کہ جیسے پرانی مشک ہوتی ہے۔ یہ حال دیکھ کر رسول اللہ ﷺ رو پڑے۔ حضرت سعد بن عبادہؓ نے کہا: آپؐ روتے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: اللہ اپنے بندوں میں سے انہیں پر رحم کرتا ہے جو رحم کرتے ہیں۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ قَالَ كَانَ ابْنٌ لِبَعْضِ بَنَاتِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَقْضِي فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ أَنْ يَأْتِيَهَا فَأَرْسَلَ " إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعْطَى وَكُلٌّ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ ". فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ فَأَقْسَمَتْ عَلَيْهِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقُمْتُ مَعَهُ وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ وَأُبَىُّ بْنُ كَعْبٍ وَعُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ فَلَمَّا دَخَلْنَا نَاوَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الصَّبِيَّ وَنَفْسُهُ تَقَلْقَلُ فِي صَدْرِهِ ـ حَسِبْتُهُ قَالَ ـ كَأَنَّهَا شَنَّةٌ فَبَكَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ أَتَبْكِي فَقَالَ " إِنَّمَا يَرْحَمُ اللَّهُ مِنْ عِبَادِهِ الرُّحَمَاءَ ".

باب 25: باب مَا جَاءَ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى ‏{‏إِنَّ رَحْمَةَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِنَ الْمُحْسِنِينَ}

آج 10 میں سے 10 باقی