صحیح بخاری 7449: باب مَا جَاءَ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {إِنَّ رَحْمَةَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِنَ الْمُحْسِ …
عبیداللہ بن سعد بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا کہ یعقوب نے ہمیں بتایا۔ میرے باپ نے ہم سے بیان کیا۔ ان کے باپ نے صالح بن کیسان سے، صالح نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہؓ سے۔ حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: جنت اور آگ نے اپنے ربّ کے سامنے جھگڑا پیش کیا۔ جنت کہنے لگی: اے میرے ربّ! مجھے کیا ہے کہ مجھ میں صرف وہی داخل ہوتے ہیں جو لوگوں میں سے کمزور اور ذلیل تھے۔ آگ کہنے لگی: مجھے تو متکبروں کے لئے ہی مخصوص کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جنت سے فرمایا: تو میری رحمت ہے اور آگ سے فرمایا: تو میرا عذاب ہے۔ جس کو چاہتا ہوں تیرے ذریعہ سے عذاب دیتا ہوں اور تم دونوں میں سے ہر ایک کو اتنے ملیں گے جن سے وہ بھر جائے۔ آپؐ نے فرمایا: جنت تو اس طرح بھرے گی کہ اللہ اپنی مخلوق میں سے کسی پر بھی ظلم نہیں کرتا اور بات یہ ہے کہ وہ آگ کے لئے جس کو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور وہ اس میں ڈالے جائیں گے اور وہ تین بار کہے گی: کیا کچھ اور بھی ہے؟ یہاں تک کہ آخر اللہ تعالیٰ اس میں اپنا قدم رکھ دے گا جس سے وہ بھر جائے گی اور وہ ادھر ادھر ہٹ کر سمٹ جائے گی اور کہے گی: بس بس بس۔