صحیح بخاری 7488: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {أَنْزَلَهُ بِعِلْمِهِ وَالْمَلاَئِكَةُيَشْهَدُونَ}
مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ ابوالاحوص نے ہمیں بتایا۔ ابواسحاق ہمدانی نے ہم سے بیان کیا۔ ابواسحاق نے حضرت براء بن عازبؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے فلاں! جب تم اپنے بستر پر آرام کرنے لگو تو یہ کہو: اے اللہ! میں نے اپنے آپ کو تیرے سپرد کیا اور اپنی توجہ تیری طرف کر دی اور اپنا معاملہ تجھے سونپ دیا اور اپنی پیٹھ تجھ پر ہی اُمید کرتے ہوئے اور تجھ سے ہی خوف کرتے ہوئے تجھ سے ہی ٹیک دی۔ کوئی جائے پناہ نہیں اور بجُز تیرے کہیں نجات کی جگہ نہیں۔ میں اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے اُتاری اور تیرے اس نبی کو مان لیا جو تو نے بھیجا۔ پھر اگر تم اس رات مر جاؤ تو فطرت پر مرو گے اور اگر تم صبح کرو تو اجر پاؤ گے۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 34: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {أَنْزَلَهُ بِعِلْمِهِ وَالْمَلاَئِكَةُيَشْهَدُونَ}