صحیح بخاری 7515: باب قَوْلِهِ {وَكَلَّمَ اللَّهُ مُوسَى تَكْلِيمًا}
یحیٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ عقیل نے ہم سے بیان کیا۔ عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی کہ حمید بن عبدالرحمٰن نے ہمیں بتایا، حمید نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: آدمؑ اور موسیٰؑ نے آپس میں بحث کی۔ تو موسیٰؑ نے کہا: آپ وہی آدم ہیں نا جس نے اپنی ذریت کو جنت سے نکال دیا۔ آدمؑ نے کہا: آپ وہی موسیٰؑ ہیں جس کو اللہ نے اپنی رسالت اور اپنے کلام سے برگزیدہ کیا۔ پھر آپ ایسی بات پر مجھے ملامت کرتے ہیں جو میری پیدائش سے بھی پہلے میرے لیے مقدر ہو چکی تھی۔ چنانچہ آدمؑ موسیٰؑ پر غالب آگئے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنَا عُقَيْلٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَى فَقَالَ مُوسَى أَنْتَ آدَمُ الَّذِي أَخْرَجْتَ ذُرِّيَّتَكَ مِنَ الْجَنَّةِ. قَالَ آدَمُ أَنْتَ مُوسَى الَّذِي اصْطَفَاكَ اللَّهُ بِرِسَالاَتِهِ وَكَلاَمِهِ ثُمَّ تَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قَدْ قُدِّرَ عَلَىَّ قَبْلَ أَنْ أُخْلَقَ. فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 37: باب قَوْلِهِ {وَكَلَّمَ اللَّهُ مُوسَى تَكْلِيمًا}
آج 10 میں سے 10 باقی