صحیح بخاری 7523: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ}
ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے روایت کی کہ عبیداللہ بن عبداللہ نے مجھے خبر دی کہ حضرت عبداللہ بن عباسؓ نے کہا: اے مسلمانوں کے گروہ! تم اہل کتاب سے کسی بات کے متعلق کیسے پوچھتے ہو جبکہ تمہاری کتاب جو اللہ نے تمہارے نبی ﷺ پر نازل کی، اللہ کے متعلق سب سے نئی خبریں دینے والی ہے (موجود ہے،) خالص ہے اُس میں کوئی ملونی نہیں کی گئی اور اللہ بتا بھی چکا ہے کہ اہل کتاب نے اللہ کی کتابوں میں تبدیلی کردی ہے اور انہیں کچھ سے کچھ کردیا ہے اور اپنے ہاتھوں سے انہیں لکھا اور کہہ دیا کہ یہ اللہ کے پاس سے ہے تا کہ اس ذریعہ سے تھوڑی سی قیمت لیں۔ جو علم تمہارے پاس آیا ہے، کیا یہ تمہیں ان کے پوچھنے سے نہیں روکتا؟ اللہ کی قسم! ہم نے ان میں سے کبھی بھی کسی شخص کو نہیں دیکھا کہ وہ تم سے اس کتاب کے متعلق پوچھتا ہو جو تم پر نازل کی گئی۔
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 42: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ}