صحیح بخاری 7554: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَجِيدٌ * فِي لَوْحٍ مَحْفُوظٍ}
محمد بن ابی غالب نے مجھ سے بیان کیا کہ محمد بن اسماعیل نے ہمیں بتایا۔ معتمر نے ہم سے بیان کیا کہ میں نے اپنے باپ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: قتادہ نے ہم سے بیان کیا کہ ابو رافع نے اُن کو بتایا کہ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے ہیں: اللہ نے مخلوقات پیدا کرنے سے پہلے ایک نوشتہ لکھا: میری رحمت میرے غضب سے سبقت لے گئی ہے اور یہ نوشتہ عرش کے اوپر اس کے پاس لکھا ہوا ہے۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي غَالِبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَنَّ أَبَا رَافِعٍ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ كِتَابًا قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ الْخَلْقَ إِنَّ رَحْمَتِي سَبَقَتْ غَضَبِي. فَهْوَ مَكْتُوبٌ عِنْدَهُ فَوْقَ الْعَرْشِ ".
Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah
باب 55: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى {بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَجِيدٌ * فِي لَوْحٍ مَحْفُوظٍ}
آج 10 میں سے 10 باقی