صحیح بخاری 855

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ زَعَمَ عَطَاءٌ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ زَعَمَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ أَكَلَ ثُومًا أَوْ بَصَلاً فَلْيَعْتَزِلْنَا ـ أَوْ قَالَ ـ فَلْيَعْتَزِلْ مَسْجِدَنَا وَلْيَقْعُدْ فِي بَيْتِهِ ". وَأَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أُتِيَ بِقِدْرٍ فِيهِ خَضِرَاتٌ مِنْ بُقُولٍ فَوَجَدَ لَهَا رِيحًا فَسَأَلَ فَأُخْبِرَ بِمَا فِيهَا مِنَ الْبُقُولِ فَقَالَ " قَرِّبُوهَا " إِلَى بَعْضِ أَصْحَابِهِ كَانَ مَعَهُ فَلَمَّا رَآهُ كَرِهَ أَكْلَهَا قَالَ " كُلْ فَإِنِّي أُنَاجِي مَنْ لاَ تُنَاجِي ".
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ أُتِيَ بِبَدْرٍ. قَالَ ابْنُ وَهْبٍ يَعْنِي طَبَقًا فِيهِ خُضَرَاتٌ. وَلَمْ يَذْكُرِ اللَّيْثُ وَأَبُو صَفْوَانَ عَنْ يُونُسَ قِصَّةَ الْقِدْرِ فَلاَ أَدْرِي هُوَ مِنْ قَوْلِ الزُّهْرِيِّ أَوْ فِي الْحَدِيثِ.

سعید بن عفیر نے ہم سے بیان کیا، کہا: ابن وہب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یونس (بن یزید) سے، یونس نے ابن شہاب سے روایت کی کہ عطاء کا خیال ہے کہ حضرت جابرؓ بن عبداللہ کا خیال ہے : نبی ﷺ نے فرمایا: جس نے لہسن یا پیاز کھایا ہو وہ ہم سے الگ رہے یا فرمایا: ہماری مسجد سے الگ رہے اور چاہیے کہ اپنے گھر میں بیٹھا رہے اور نبی ﷺ کے پاس ایک ہانڈی لائی گئی جس میں ہری ترکاریاں تھیں۔ آپؐ نے اس میں بو پائی اور دریافت کیا۔ آپؐ کو جو جو اس میں ترکاریاں تھیں بتائی گئیں۔ آپؐ نے فرمایا: فلاں صحابی کے پاس لے جاؤ جو آپؐ کے ساتھ تھا۔ جب آپؐ نے اسے دیکھا کہ اس نے بھی کھانا ناپسند کیا ہے تو آپؐ نے فرمایا کہ تم کھائو، میں تو اس سے مناجات کرتا ہوں جس سے تم مناجات نہیں کرتے۔ اور احمد بن صالح نے ابن وہب سے روایت کرتے ہوئے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: اُتِیَ بِبَدْرٍ (بجائے اُْتِیَ بِقِدْرٍ) ابن وہب نے کہا: یعنی تھالی جس میں ہری ترکاریاں تھیں اور لیث اور ابوصفوان نے یونس سے ہانڈی کا واقعہ نہیں بیان کیا۔ (امام بخاریؒ کہتے ہیں:) اس لئے میں نہیں جانتا کہ یہ زہری کا قول ہے یا حدیث میں ہی ایسا آیا ہے۔

کتاب 160: باب مَا جَاءَ فِي الثُّومِ النَّىِّ وَالْبَصَلِ وَالْكُرَّاثِ

10 von 10 heute frei