حدیقۃ الصالحین 3046: سردارِ دوجہاں حضرت خاتم النبیین محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ رات کے وقت نبی ﷺ کی حفاظت کی غرض سے پہرہ لگا کرتا تھا۔ یہاں تک کہ یہ آیت وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ نازل ہوئی کہ اللہ تعالیٰ لوگوں کے (برے ارادوں سے) تمہیں محفوظ رکھے گا تو رسول اللہ ﷺ نے اس رات خیمہ سے باہر جھانکا اور فرمایا اب تم لوگ جا سکتے ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے خود میری حفاظت کی ذمہ داری لے لی ہے۔

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحْرَسُ حَتَّى نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةَ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ فَأَخْرَجَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ مِنَ القُبَّةِ فَقَالَ لَهُمْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ انْصَرِفُوا فَقَدْ عَصَمَنِي اللَّهُ.

کتاب 5: سردارِ دوجہاں حضرت خاتم النبیین محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم

آج 10 میں سے 10 باقی