حدیقۃ الصالحین 3449: ذکر الٰہی اور دعا کی اہمیت

حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب آندھی کو دیکھتے تو یوں دعا کرتے ’’اے میرے خدا! تجھ سے اس آندھی کی خیر چاہتا ہوں اور وہ بھلائی چاہتا ہوں جو اس میں ہے اور جس کے لئے اسے بھیجا گیا ہے۔ اور میں تجھ سے اس آندھی کے شر سے پناہ چاہتا ہوں اور اس نقصان سے پناہ چاہتا ہوں جو اس میں مخفی ہے اور جن شر انگیز اور نقصان دہ حالات کے لئے اسے بھیجا گیا ہے ان سے بھی پناہ چاہتا ہوں‘‘۔

عَنْ عَائِشَةَ رضی اللَّهُ عنها قَالَتْ كَانَ الرَّسُوْلُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَأَى الرِّيحَ قَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهَا وَخَيْرِ مَا فِيهَا وَخَيْرِ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ.

کتاب 7: ذکر الٰہی اور دعا کی اہمیت

مربوط حوالہ جات

خطباتِ جمعہ

  • خدا تعالیٰ نے جماعت کی قربانیاں نہ کبھی ضائع کیں اور نہ کرے گا: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی