حدیقۃ الصالحین 741: عیسی بن مریم یعنی مسیح موعود اور مہدی معہود ؑ کا ظہور

حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریمﷺ سے دریافت کیا کہ رمضان کے بعد میں کس مہینہ میں روزے رکھا کروں؟ حضورﷺ نے فرمایا اگر ماہ رمضان کے بعد تم روزے رکھنا چاہو تو محرم کے مہینہ میں رکھا کرو کیونکہ یہ بھی اللہ تعالیٰ کا ایک بابرکت مہینہ ہے اس میں ایک دن ایسا ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ایک قوم (یعنی بنی اسرائیل) کو ظالم حکمران سے نجات دی اور آئندہ بھی اسی ماہ ایک دوسری قوم (یعنی مسیح موعود پر ایمان لانے والوں) کو ایسے ہی ظالم حکمران سے نجات دے گا۔

نوٹ:۔ قَوْلُهُ (فِيهِ يَوْمٌ تَابَ اللَّهُ فِيهِ عَلَى قَوْمٍ) هُمْ قَوْمُ مُوسَى بَنُو إِسْرَائِيلَ نَجَّاهُمُ اللَّهُ مِنْ فِرْعَوْنَ وَأَغْرَقَهُ
(تحفة الاحوذی بشرح جامع ترمذی ، مولفہ محمد عبد الرحمان المبارکفوری، زیر روایت ’’ أَيُّ شَهْرٍ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصُومَ ‘‘(کتاب الصَّوْمِ بَابُ مَا جَاءَ فِي صَوْمِ المحرم 741) جلد 3 صفحہ 305)

راوی کے اس قول (فِيهِ يَوْمٌ تَابَ اللَّهُ فِيهِ عَلَى قَوْمٍ) سے موسیٰ علیہ السلام کی قوم بنی اسرائیل مراد ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے فرعون سے نجات دی اور فرعون کو غرق کیا۔

عَنْ عَلِيٍّ قَالَ سَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ أَيُّ شَهْرٍ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصُومَ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ…… قَالَ إِنْ كُنْتَ صَائِمًا بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ فَصُمُ الْمُحَرَّمَ فَإِنَّهُ شَهْرُ اللهِ فِيهِ يَوْمٌ تَابَ فِيهِ عَلَى قَوْمٍ وَيَتُوبُ فِيهِ عَلَى قَوْمٍ آخَرِينَ

کتاب 119: عیسی بن مریم یعنی مسیح موعود اور مہدی معہود ؑ کا ظہور

مربوط حوالہ جات

خطباتِ جمعہ

  • فرعون کی لاش کا ملنا قرآن کریم کی عظیم الشان پیشگوئی اور معجزہ ہے۔ زمن موسیٰ کی تاریخ دہرائی جارہی ہے: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی