سنن ابن ماجہ 107: كتاب المقدمة
حضرت ابو ہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ ؐ نے فرمایا اس دوران کہ مَیں سویا ہوا تھا مَیں نے اپنے آپؐ کو جنت میں دیکھا اور میں نے ایک عورت کو دیکھا جو محل کے ایک طرف وضو کر رہی تھی۔ میں نے پوچھا کہ یہ محل کس کا ہے؟ اس نے کہا کہ عمرؓ کا۔ مجھے عمرؓ کی غیرت یاد آئی اور میں واپس آگیا۔ حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ اس پر حضرت عمرؓ بن خطاب رو پڑے اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میرے ماں اور باپ آپؐ پر قربان۔ کیا میں آپ ؐ سے غیرت کروں گا؟
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَارِثِ الْمِصْرِيُّ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُنِي فِي الْجَنَّةِ فَإِذَا أَنَا بِامْرَأَةٍ تَتَوَضَّأُ إِلَى جَانِبِ قَصْرٍ فَقُلْتُ لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ فَقَالَتْ لِعُمَرَ . فَذَكَرْتَ غَيْرَتَهُ فَوَلَّيْتُ مُدْبِرًا " . قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَبَكَى عُمَرُ فَقَالَ أَعَلَيْكَ بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغَارُ
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی