سنن ابن ماجہ 18: كتاب المقدمة

اسحاق بن قبیصہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبادہ بن صامت انصاریؓ نے جو نقیب اور رسول اللہ ﷺ کے صحابی تھے، انہوں نے امیر معاویہؓ کی معیت میں ارض روم میں جہاد کیا، انہوں (حضرت عبادہؓ) نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ سونے کے ٹکڑوں کا دیناروں کے عوض اور چاندی کے ٹکڑوں کا درہموں کے عوض لین دین کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اے لوگو! تم سود کھا رہے ہو۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ سونے کی سونے کے ذریعہ خرید و فروخت نہ کرو مگر برابر برابر۔ نہ تو اس میں کوئی کمی بیشی ہو اور نہ ہی اس میں کوئی وقفہ ہو۔ معاویہؓ نے ان سے کہا اے ابو ولید! میرے نزدیک تو یہ سود نہیں ہے سوائے اس کے کہ اس میں وقفہ ہو۔ حضرت عبادہؓ نے جوابًا کہا میں تمہارے سامنے رسول اللہ ﷺ کی حدیث بیان کر رہا ہوں اور تم مجھے اپنی رائے بتا رہے ہو۔ اگر اللہ نے مجھے یہاں سے نکال لیا تو میں اس زمین میں ہر گز سکونت اختیار نہ کروں گا جس میں آپ کی مجھ پر امارت ہو۔ جب وہ لوٹے تو مدینہ آگئے، اُن سے حضرت عمر بن خطابؓ نے پوچھا آپ کس وجہ سے واپس آگئے اے ابو ولید؟ تو انہوں نے سارا واقعہ سنایا، اور وہ بات بھی جو اپنی سکونت اختیار کرنے کے بارے میں کی تھی، اس پر حضرت عمرؓ نے انہیں فرمایا اے ابو ولید! اپنی زمین کی طرف واپس چلے جائیں ورنہ اللہ اس زمین کو بدحال کردے گا، جس میں آپؓ اور آپؓ جیسے نہ ہوں اور حضرت عمرؓ نے امیر معاویہؓ کو لکھا آپ کا حکم ان (عبادہ ابو ولیدؓ) پر نہیں ہے اور جو کچھ انہوں نے کہا ہے لوگوں سے اس پر عمل درآمد کراؤ کیونکہ حکم یہی ہے۔

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنِي بُرْدُ بْنُ سِنَانٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ قَبِيصَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ الأَنْصَارِيَّ النَّقِيبَ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ غَزَا مَعَ مُعَاوِيَةَ أَرْضَ الرُّومِ فَنَظَرَ إِلَى النَّاسِ وَهُمْ يَتَبَايَعُونَ كِسَرَ الذَّهَبِ بِالدَّنَانِيرِ وَكِسَرَ الْفِضَّةِ بِالدَّرَاهِمِ فَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّكُمْ تَأْكُلُونَ الرِّبَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " لاَ تَبْتَاعُوا الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ إِلاَّ مِثْلاً بِمِثْلٍ لاَ زِيَادَةَ بَيْنَهُمَا وَلاَ نَظِرَةَ " . فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ يَا أَبَا الْوَلِيدِ لاَ أَرَى الرِّبَا فِي هَذَا إِلاَّ مَا كَانَ مِنْ نَظِرَةٍ . فَقَالَ عُبَادَةُ أُحَدِّثُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَتُحَدِّثُنِي عَنْ رَأْيِكَ لَئِنْ أَخْرَجَنِي اللَّهُ لاَ أُسَاكِنْكَ بِأَرْضٍ لَكَ عَلَىَّ فِيهَا إِمْرَةٌ . فَلَمَّا قَفَلَ لَحِقَ بِالْمَدِينَةِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مَا أَقْدَمَكَ يَا أَبَا الْوَلِيدِ فَقَصَّ عَلَيْهِ الْقِصَّةَ وَمَا قَالَ مِنْ مُسَاكَنَتِهِ فَقَالَ ارْجِعْ يَا أَبَا الْوَلِيدِ إِلَى أَرْضِكَ فَقَبَحَ اللَّهُ أَرْضًا لَسْتَ فِيهَا وَأَمْثَالُكَ . وَكَتَبَ إِلَى مُعَاوِيَةَ لاَ إِمْرَةَ لَكَ عَلَيْهِ وَاحْمِلِ النَّاسَ عَلَى مَا قَالَ فَإِنَّهُ هُوَ الأَمْرُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 1: كتاب المقدمة

آج 10 میں سے 10 باقی