سنن ابن ماجہ 195: كتاب المقدمة
حضرت ابو موسیٰ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہم میں کھڑے ہو کر پانچ باتیں بیان فرمائیں۔ آپؐ نے فرمایا یقینا اللہ سوتا نہیں اور سونا اس کے شایانِ شان نہیں ہے۔ وہ ترازو کو جھکا دیتا ہے اور بلند کر دیتا ہے۔ اُس کے سامنے رات کے اعمال دن کے اعمال سے قبل پیش کئے جاتے ہیں اور دن کے اعمال رات کے اعمال سے قبل پیش کئے جاتے ہیں۔ نُور اس کا حجاب ہے۔ اگر وہ اُس کو ہٹا دے تو اُس کے چہرے کے جلوے جہاں تک اُس کی مخلوق میں اس کی نظر پہنچے اس چیز کو جلا دیتے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ بِخَمْسِ كَلِمَاتٍ فَقَالَ " إِنَّ اللَّهَ لاَ يَنَامُ وَلاَ يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَنَامَ يَخْفِضُ الْقِسْطَ وَيَرْفَعُهُ يُرْفَعُ إِلَيْهِ عَمَلُ اللَّيْلِ قَبْلَ عَمَلِ النَّهَارِ وَعَمَلُ النَّهَارِ قَبْلَ عَمَلِ اللَّيْلِ حِجَابُهُ النُّورُ لَوْ كَشَفَهُ لأَحْرَقَتْ سُبُحَاتُ وَجْهِهِ مَا انْتَهَى إِلَيْهِ بَصَرُهُ مِنْ خَلْقِهِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
مربوط حوالہ جات
خطباتِ جمعہ
- نور الہٰی بصارت عطا نہ کرے تو انسان اپنے نقص بھی نہیں دیکھ سکتا اور جب نقص دور نہ ہوں نور الہٰی عطا نہیں ہو سکتا: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی