سنن ابن ماجہ 223: كتاب المقدمة

کثیر بن قیس نے بیان کیا کہ میں حضرت ابودرداء ؓ کے پاس دمشق کی مسجد میں بیٹھا ہوا تھا۔ آپ ؓ کے پاس ایک آدمی آیا اور اُس نے کہا اے ابو درداءؓ ! میں آپؓ کے پاس مدینہ - مدینۃ الرسول ﷺ - سے ایک حدیث کے لئے آیا ہوں، جس کے بارہ میں مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ آپؓ اسے نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں۔ انہوں (حضرت ابو درداءؓ ) نے کہا تجھے کوئی تجارت تو نہیں لائی؟ اس آدمی نے کہا نہیں۔ حضرت ابو درداء ؓ نے پوچھا کیا تجھے اس (حدیث) کے علاوہ کوئی اور وجہ تو یہاں نہیں لائی؟ اُس نے کہا نہیں۔ انہوں (حضرت ابو درداء ؓ ) نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا، جو کسی راستے پر چلا، علم تلاش کرتے ہوئے اللہ اُس کے لئے جنت کا راستہ آسان کر دیتا ہے اور یقینا فرشتے اپنے پروں کو طالب علم پر خوش ہو کر بچھا دیتے ہیں اور یقینا طالب علم کی خاطر وہ جو آسمان اور زمین میں ہیں استغفار کرتے ہیں یہاں تک کہ پانی میں مچھلیاں بھی اور یقینا ایک عالم کی عابد پر فضیلت ویسی ہی ہے جیسی چاند کی باقی ستاروں پر۔ یقینا علماء ہی انبیاء کے وارث ہیں۔ یقینا انبیاء درہم و دینار کے وارث نہیں بناتے بلکہ علم کے وارث بناتے ہیں جس نے یہ (علم) لیا اُس نے بہت بڑا حصہ لیا۔

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ جَمِيلٍ عَنْ كَثِيرِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ أَبِي الدَّرْدَاءِ فِي مَسْجِدِ دِمَشْقَ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ أَتَيْتُكَ مِنَ الْمَدِينَةِ مَدِينَةِ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ لِحَدِيثٍ بَلَغَنِي أَنَّكَ تُحَدِّثُ بِهِ عَنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ . قَالَ فَمَا جَاءَ بِكَ تِجَارَةٌ قَالَ لاَ . قَالَ وَلاَ جَاءَ بِكَ غَيْرُهُ قَالَ لاَ . قَالَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " مَنْ سَلَكَ طَرِيقًا يَلْتَمِسُ فِيهِ عِلْمًا سَهَّلَ اللَّهُ لَهُ طَرِيقًا إِلَى الْجَنَّةِ وَإِنَّ الْمَلاَئِكَةَ لَتَضَعُ أَجْنِحَتَهَا رِضًا لِطَالِبِ الْعِلْمِ وَإِنَّ طَالِبَ الْعِلْمِ يَسْتَغْفِرُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَاءِ وَالأَرْضِ حَتَّى الْحِيتَانِ فِي الْمَاءِ وَإِنَّ فَضْلَ الْعَالِمِ عَلَى الْعَابِدِ كَفَضْلِ الْقَمَرِ عَلَى سَائِرِ الْكَوَاكِبِ إِنَّ الْعُلَمَاءَ هُمْ وَرَثَةُ الأَنْبِيَاءِ إِنَّ الأَنْبِيَاءَ لَمْ يُوَرِّثُوا دِينَارًا وَلاَ دِرْهَمًا إِنَّمَا وَرَّثُوا الْعِلْمَ فَمَنْ أَخَذَهُ أَخَذَ بِحَظٍّ وَافِرٍ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 1: كتاب المقدمة

آج 10 میں سے 10 باقی