سنن ابن ماجہ 225: كتاب المقدمة
حضرت ابوہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے کسی مسلمان سے دنیا کی تکالیف میں سے کسی تکلیف کو دُور کیا اللہ قیامت کے دن اُس کی تکالیف میں سے ایک تکلیف دور کر دے گا۔ جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی، اللہ اُس کی دنیا اور آخرت میں پردہ پوشی کرے گا۔ جو کسی مصیبت زدہ کے لئے آسانی پیدا کرتا ہے اللہ اُس کے لئے دنیا اور آخرت میں آسانی پیدا کر دے گا۔ اللہ اپنے بندے کی مدد میں ہے جب تک کہ وہ اپنے بھائی کی مدد میں رہتا ہے اور جو ایسے راستہ پر چلتا ہے جس کے ذریعہ وہ علم کی تلاش کرتا ہے تو اللہ اُس کے لئے اس کی وجہ سے جنت کا راستہ آسان کر دیتا ہے اور کوئی قوم ایسی نہیں جو اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں جمع ہوتے ہیں جو اللہ کی کتاب کو پڑھتے ہیں اور آپس میں ایک دوسرے کو پڑھاتے ہیں، مگر فرشتے اُن کو گھیر لیتے ہیں اور سکینت ان پر نازل ہوتی ہے اور رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے۔ اللہ اُن کا ذکر اُن سے کرتا ہے جو اس کے پاس ہیں اور جس کے عمل نے اسے پیچھے ڈال دیا اُس کا نسب اُسے آگے نہیں بڑھا سکے گا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ الدُّنْيَا نَفَّسَ اللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا سَتَرَهُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ وَمَنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْسِرٍ يَسَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ وَاللَّهُ فِي عَوْنِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِي عَوْنِ أَخِيهِ وَمَنْ سَلَكَ طَرِيقًا يَلْتَمِسُ فِيهِ عِلْمًا سَهَّلَ اللَّهُ لَهُ بِهِ طَرِيقًا إِلَى الْجَنَّةِ وَمَا اجْتَمَعَ قَوْمٌ فِي بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللَّهِ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ وَيَتَدَارَسُونَهُ بَيْنَهُمْ إِلاَّ حَفَّتْهُمُ الْمَلاَئِكَةُ وَنَزَلَتْ عَلَيْهِمُ السَّكِينَةُ وَغَشِيَتْهُمُ الرَّحْمَةُ وَذَكَرَهُمُ اللَّهُ فِيمَنْ عِنْدَهُ وَمَنْ أَبْطَأَ بِهِ عَمَلُهُ لَمْ يُسْرِعْ بِهِ نَسَبُهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 1: كتاب المقدمة
مربوط حوالہ جات
خطباتِ جمعہ
- صفتِ ستاری اپنانے کی تلقین: اردو