سنن ابن ماجہ 328: کتاب الطھارة و سننھا
ابو سعید الحِمْیَرِی نے بیان کیا کہ حضرت معاذ بن جبلؓ وہ احادیث بیان کرتے تھے جنہیں رسول اللہ ﷺ کے (دوسرے) اصحاب نے نہیں سنا ہوتا تھا اور جو دوسرے (صحابہؓ) نے سنی ہوتی تھیں اُن کے بیان کرنے سے وہ خاموش رہتے تھے۔ حضرت عبد اللہ بن عمروؓ کو وہ احادیث پہنچیں جو وہ (حضرت معاذؓ) بیان کرتے تھے، تو عبد اللہ نے کہا، خدا کی قسم میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا۔ ہو سکتا ہے معاذؓ خلاء کے بارہ میں تمہیں اُلجھن میں ڈال دیں۔ یہ بات حضرت معاذؓ کو پہنچی۔ پس وہ اُن (حضرت عبد اللہؓ) سے ملے اور کہا اے عبداللہ بن عمروؓ! رسول اللہ ﷺ کی حدیث کو جھٹلانا نفاق ہے۔ یقینا اس کا گناہ (اگر وہ غلط ہے) اُس پر ہے جس نے اُسے بیان کیا۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا لعنت کے تین کاموں سے بچو (1) پانی کے گھاٹ پر (2) سائے دار جگہ میں اور (3) چلتے راستے میں قضائے حاجت سے۔
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْحِمْيَرِيَّ حَدَّثَهُ قَالَ كَانَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ يَتَحَدَّثُ بِمَا لَمْ يَسْمَعْ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَيَسْكُتُ عَمَّا سَمِعُوا فَبَلَغَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو مَا يَتَحَدَّثُ بِهِ فَقَالَ وَاللَّهِ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ هَذَا وَأَوْشَكَ مُعَاذٌ أَنْ يَفْتِنَكُمْ فِي الْخَلاَءِ . فَبَلَغَ ذَلِكَ مُعَاذًا فَلَقِيَهُ فَقَالَ مُعَاذٌ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو إِنَّ التَّكْذِيبَ بِحَدِيثٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ نِفَاقٌ وَإِنَّمَا إِثْمُهُ عَلَى مَنْ قَالَهُ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " اتَّقُوا الْمَلاَعِنَ الثَّلاَثَ الْبَرَازَ فِي الْمَوَارِدِ وَالظِّلِّ وَقَارِعَةِ الطَّرِيقِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 2: کتاب الطھارة و سننھا