سنن ابن ماجہ 339: کتاب الطھارة و سننھا

حضرت یعلی بن مرہؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نبی ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھا۔ آپؐ نے قضائے حاجت کا ارادہ کیا اور مجھے کہا کہ اُن دو کھجور کے درختوں کے پاس جاؤ - وکیع نے کہا کہ یعنی دو کھجور کے چھوٹے درخت - اور ان دونوں کو کہو کہ رسول اللہ ﷺ حکم دیتے ہیں کہ تم دونوں ایک جگہ اکٹھے ہو جاؤ۔ پس وہ ایک جگہ اکٹھے ہو گئے، آپؐ نے ان کے ذریعہ اپنے آپ کو چھپایا اور قضائے حاجت کی۔ پھر مجھے فرمایا ان دونوں کے پاس جاؤ اور ان دونوں سے کہو کہ تم میں سے ہر ایک اپنی جگہ پر لوٹ جائے۔ میں نے ان دونوں کو کہا پس وہ دونوں لوٹ گئے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فِي سَفَرٍ فَأَرَادَ أَنْ يَقْضِيَ حَاجَتَهُ فَقَالَ لِي " ائْتِ تِلْكَ الأَشَاءَتَيْنِ " . - قَالَ وَكِيعٌ يَعْنِي النَّخْلَ الصِّغَارَ . قَالَ أَبُو بَكْرٍ الْقِصَارَ - " فَقُلْ لَهُمَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَأْمُرُكُمَا أَنْ تَجْتَمِعَا " . فَاجْتَمَعَتَا فَاسْتَتَرَ بِهِمَا فَقَضَى حَاجَتَهُ ثُمَّ قَالَ لِي " ائْتِهِمَا فَقُلْ لَهُمَا لِتَرْجِعْ كُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْكُمَا إِلَى مَكَانِهَا " . فَقُلْتُ لَهُمَا فَرَجَعَتَا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 2: کتاب الطھارة و سننھا

آج 10 میں سے 10 باقی