سنن ابن ماجہ 346: کتاب الطھارة و سننھا
حضرت عبد الرحمن بن حسنہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس باہر تشریف لائے اور آپؐ کے ہاتھ میں ایک چمڑے کی ڈھال تھی، آپؐ نے اسے رکھ دیا۔ (اور پھر اُس کی اوٹ میں ) بیٹھ کر پیشاب کیا۔ کسی نے کہا کہ آپؐ کو دیکھو، پیشاب کرتے ہیں جیسے عورت پیشاب کرتی ہے۔ اس بات کو نبی ﷺ نے سن لیا اور فرمایا تجھ پر افسوس، کیا تمہیں معلوم نہیں جو بنی اسرائیل میں ایک شخص کو تکلیف پہنچی تھی۔ جب اُن (کے کپڑے) کو پیشاب لگ جاتا تو اُسے قینچیوں سے کتر دیتے تھے۔ اس شخص نے اُن کو اس سے منع کردیا۔ پس اس کو قبر میں عذاب دیا گیا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ حَسَنَةَ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَفِي يَدِهِ الدَّرَقَةُ فَوَضَعَهَا ثُمَّ جَلَسَ فَبَالَ إِلَيْهَا فَقَالَ بَعْضُهُمُ انْظُرُوا إِلَيْهِ يَبُولُ كَمَا تَبُولُ الْمَرْأَةُ . فَسَمِعَهُ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَقَالَ " وَيْحَكَ أَمَا عَلِمْتَ مَا أَصَابَ صَاحِبَ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانُوا إِذَا أَصَابَهُمُ الْبَوْلُ قَرَضُوهُ بِالْمَقَارِيضِ فَنَهَاهُمْ عَنْ ذَلِكَ فَعُذِّبَ فِي قَبْرِهِ " . قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى أَنْبَأَنَا الأَعْمَشُ فَذَكَرَ نَحْوَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی