سنن ابن ماجہ 347: کتاب الطھارة و سننھا

حضرت ابن عباسؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ دو نئی قبروں کے پاس سے گزرے۔ آپؐ نے فرمایا وہ دونوں عذاب دئیے جارہے ہیں اور وہ کسی بڑی بات کی وجہ سے عذاب نہیں دئیے جارہے بلکہ ان میں سے ایک پیشاب سے نہیں بچتا تھا اور دوسرا چغلی کھاتا پھرتا تھا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ وَوَكِيعٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ بِقَبْرَيْنِ جَدِيدَيْنِ فَقَالَ " إِنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ أَمَّا أَحَدُهُمَا فَكَانَ لاَ يَسْتَنْزِهُ مِنْ بَوْلِهِ وَأَمَّا الآخَرُ فَكَانَ يَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 2: کتاب الطھارة و سننھا

آج 10 میں سے 10 باقی