سنن ابن ماجہ 355: کتاب الطھارة و سننھا

حضرت ابو ایوب انصاریؓ اور حضرت جابر بن عبد اللہؓ اور حضرت انس بن مالکؓ نے بیان کیا کہ جب یہ آیت نازل ہوئی فِیْہِ رِجَالٌ یُحِبُّوْنَ اَنْ یَتَطَھَّرُوْا وَاللَّہُ یُحِبُّ الْمُطَّھِّرِیْنَ (ترجمہ) اس میں ایسے مرد ہیں جو خواہش رکھتے ہیں کہ وہ پاک ہو جائیں اور اللہ پاک بننے والوں سے محبت کرتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اے انصارؓ کے گروہ! یقینا اللہ تعالیٰ نے طہارت کے معاملہ میں تمہاری تعریف کی ہے۔ تمہاری طہارت کیا ہے؟ انہوں نے کہا ہم نماز کے لئے وضو کرتے اور جنابت کی وجہ سے غسل کرتے اور پانی سے استنجا کرتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا تو یہ بات ہے۔ تم اس کو لازم پکڑے رکھو۔

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ الأَنْصَارِيُّ وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ هَذِهِ الآيَةَ نَزَلَتْ {فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ} قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَثْنَى عَلَيْكُمْ فِي الطُّهُورِ فَمَا طُهُورُكُمْ " . قَالُوا نَتَوَضَّأُ لِلصَّلاَةِ وَنَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ وَنَسْتَنْجِي بِالْمَاءِ . قَالَ " هُوَ ذَلِكَ فَعَلَيْكُمُوهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 2: کتاب الطھارة و سننھا

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

9:108

آج 10 میں سے 10 باقی