سنن ابن ماجہ 385: کتاب الطھارة و سننھا

حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے لیلۃ الجن (جنوں والی رات) کو حضرت ابن مسعود ؓ سے پوچھا کہ تمہارے پاس پانی ہے؟ انہوں نے کہا نہیں۔ البتہ مشکیزے میں نبیذ ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کھجور پاک ہے اور پانی بھی پاک ہے۔ مجھ پر انڈیل۔ حضرت ابن مسعود ؓ نے کہا میں نے آپؐ پر انڈیلا اور آپؐ نے اس سے وضو کیا۔

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ الْحَجَّاجِ عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ لاِبْنِ مَسْعُودٍ لَيْلَةَ الْجِنِّ " مَعَكَ مَاءٌ " . قَالَ لاَ إِلاَّ نَبِيذًا فِي سَطِيحَةٍ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " تَمْرَةٌ طَيِّبَةٌ وَمَاءٌ طَهُورٌ صُبَّ عَلَىَّ " . قَالَ فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ فَتَوَضَّأَ بِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 2: کتاب الطھارة و سننھا

آج 10 میں سے 10 باقی