سنن ابن ماجہ 506: کتاب الطھارة و سننھا
حضرت سہل بن حُنیفؓ نے بیان کیا کہ میں مذی کی وجہ سے تکلیف اٹھاتا تھا اور اس کی وجہ سے میں بہت غسل کیا کرتا تھا۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا تو آپؐ نے فرمایا اس کے لئے تو تمہیں وضو ہی کافی ہے۔ میں نے کہا یا رسولؐ اللہ! میں کیا کروں، اگر مذی میرے کپڑے میں لگ جائے؟ آپؐ نے فرمایا تمہارے لئے ایک چلو پانی کافی ہے جس کو تم اپنے کپڑے پر چھڑک دو، جس جگہ تم دیکھو کہ وہ لگی ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ وَعَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ كُنْتُ أَلْقَى مِنَ الْمَذْىِ شِدَّةً فَأُكْثِرُ مِنْهُ الاِغْتِسَالَ فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَقَالَ " إِنَّمَا يُجْزِيكَ مِنْ ذَلِكَ الْوُضُوءُ " . قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ بِمَا يُصِيبُ ثَوْبِي قَالَ " إِنَّمَا يَكْفِيكَ كَفٌّ مِنْ مَاءٍ تَنْضِحُ بِهِ مِنْ ثَوْبِكَ حَيْثُ تَرَى أَنَّهُ أَصَابَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی