سنن ابن ماجہ 551: کتاب الطھارة و سننھا

حضرت جابرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو وضو کر رہا تھا اور اپنے موزے دھو رہا تھا۔ آپؐ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ فرمایا گویا آپؐ نے اسے منع فرمایا کہ تمہیں صرف مسح کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کیا: پاؤں کی انگلیوں سے شروع کرتے ہوئے پنڈلی تک اور اپنی انگلیوں سے لکیریں سی ڈالتے ہوئے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى الْحِمْصِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ جَرِيرِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنِي مُنْذِرٌ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ بِرَجُلٍ يَتَوَضَّأُ وَيَغْسِلُ خُفَّيْهِ فَقَالَ بِيَدِهِ كَأَنَّهُ دَفَعَهُ " إِنَّمَا أُمِرْتَ بِالْمَسْحِ " . وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ بِيَدِهِ هَكَذَا مِنْ أَطْرَافِ الأَصَابِعِ إِلَى أَصْلِ السَّاقِ وَخَطَّطَ بِالأَصَابِعِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 2: کتاب الطھارة و سننھا

آج 10 میں سے 10 باقی