سنن ابن ماجہ 552: کتاب الطھارة و سننھا

شُریح بن ھانی نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عائشہؓ سے موزوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ حضرت علیؓ کے پاس جاؤ اور اُن سے پوچھو۔ وہ اس بارے میں مجھ سے زیادہ جانتے ہیں۔ میں حضرت علیؓ کے پاس آیا اور ان سے مسح کے بارے میں سوال کیا۔ تو انہوں نے فرمایا رسول اللہ ﷺ ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم مسح کریں مقیم کے لئے ایک دن رات اور مسافر کے لئے تین دن۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُخَيْمِرَةَ عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ فَقَالَتِ ائْتِ عَلِيًّا فَسَلْهُ فَإِنَّهُ أَعْلَمُ بِذَلِكَ مِنِّي . فَأَتَيْتُ عَلِيًّا فَسَأَلْتُهُ عَنِ الْمَسْحِ فَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَأْمُرُنَا أَنْ نَمْسَحَ لِلْمُقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً وَلِلْمُسَافِرِ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 2: کتاب الطھارة و سننھا

آج 10 میں سے 10 باقی