سنن ابن ماجہ 565: کتاب الطھارة و سننھا
حضرت عمار بن یاسرؓ نے بیان کیا کہ حضرت عائشہؓ کا ہار گر گیا اور وہ اس کی تلاش کی وجہ سے پیچھے رہ گئیں۔ حضرت ابو بکرؓ حضرت عائشہؓ کے پاس گئے اور اُن پر لوگوں کو سفر سے روکنے کی وجہ سے ناراض ہوئے۔ اس (موقعہ) پر اللہ تعالیٰ نے تیمم کی رخصت نازل فرمائی۔ راوی نے کہا کہ ہم نے اس دن کندھوں تک تیمم کیا۔ راوی نے کہا کہ حضرت ابو بکرؓ حضرت عائشہؓ کے پاس (پھر) گئے اور فرمایا کہ میں نہیں جانتا تھا کہ تو (اتنی) برکت والی ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ أَنَّهُ قَالَ سَقَطَ عِقْدُ عَائِشَةَ فَتَخَلَّفَتْ لاِلْتِمَاسِهِ فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى عَائِشَةَ فَتَغَيَّظَ عَلَيْهَا فِي حَبْسِهَا النَّاسَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الرُّخْصَةَ فِي التَّيَمُّمِ . قَالَ فَمَسَحْنَا يَوْمَئِذٍ إِلَى الْمَنَاكِبِ . قَالَ فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى عَائِشَةَ فَقَالَ مَا عَلِمْتُ إِنَّكِ لَمُبَارَكَةٌ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی