سنن ابن ماجہ 771: کتاب المساجد والجماعات
عبداللہ بن حسن اپنی ماں سے اور وہ حضرت فاطمہؓ بنتِ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتی ہیں۔ انہوں نے فرمایا جب رسول اللہ ﷺ مسجد میں داخل ہوتے یہ کہتے اللہ کے نام کے ساتھ، سلام ہو اللہ کے رسول پر، اے اللہ! میرے گناہوں کو بخش دے اور میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اور جب مسجد سے باہر تشریف لاتے تو کہتے، اللہ کے نام کے ساتھ، اور سلام ہو اللہ کے رسول پر۔ اے اللہ! میرے گناہ بخش دے اور میرے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ لَيْثٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ عَنْ أُمِّهِ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ يَقُولُ " بِسْمِ اللَّهِ وَالسَّلاَمُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ " . وَإِذَا خَرَجَ قَالَ " بِسْمِ اللَّهِ وَالسَّلاَمُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ فَضْلِكَ "
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 5: کتاب المساجد والجماعات
مربوط حوالہ جات
خطباتِ جمعہ
- زکرًا رسولاً ایسا رسولؐ جو مجسم ذکر ہے۔ آپﷺ کے ذکر الہٰی کرنے کے حسین تذکرے: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی