سنن ابن ماجہ 774: کتاب المساجد والجماعات

حضرت ابوہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے پھر وہ مسجد آئے اور اُس کو نماز کے علاوہ کوئی چیز نہ لائے اور وہ صرف نماز کا ارادہ رکھتا ہو، وہ ایک قدم بھی نہیں اٹھاتا مگر اللہ اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بلند کر دیتا ہے اور اُس کی وجہ سے اس کا ایک گناہ گرا دیتا ہے یہاں تک کہ وہ مسجد میں داخل ہو جاتا ہے اور وہ جب مسجد میں داخل ہو جاتا ہے تو وہ نماز میں ہی ہوتا ہے جب تک نماز (کا انتظار) اس کو روکے رکھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ لاَ يَنْهَزُهُ إِلاَّ الصَّلاَةُ لاَ يُرِيدُ إِلاَّ الصَّلاَةَ لَمْ يَخْطُ خَطْوَةً إِلاَّ رَفَعَهُ اللَّهُ بِهَا دَرَجَةً وَحَطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً حَتَّى يَدْخُلَ الْمَسْجِدَ فَإِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ كَانَ فِي صَلاَةٍ مَا كَانَتِ الصَّلاَةُ تَحْبِسُهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 5: کتاب المساجد والجماعات

آج 10 میں سے 10 باقی