صحیح مسلم 1033: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا منافقوں پر سب سے زیادہ بوجھل نماز عشاء اور فجر کی نماز ہے۔ اگر ان کو علم ہو کہ ان دونوں میں کتنا اجر ہے تو وہ ضرور ان نمازوں میں آتے اگرچہ گھٹنوں کے بل ہی آنا پڑتا۔ مجھے خیال آیا کہ نماز کھڑی کئے جانے کا حکم دوں پھر کسی آدمی کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے پھر اپنے ساتھ کچھ آدمیوں کو لے کر جو ایندھن کے گٹھے اٹھائے ہوئے ہوں۔ ان لوگوں کی طرف جاؤں جو نماز میں نہیں آتے اور اُن کے گھروں کو اُن پر آگ سے جلا دوں۔

حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ - وَاللَّفْظُ لَهُمَا - قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ أَثْقَلَ صَلاَةٍ عَلَى الْمُنَافِقِينَ صَلاَةُ الْعِشَاءِ وَصَلاَةُ الْفَجْرِ وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا وَلَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِالصَّلاَةِ فَتُقَامَ ثُمَّ آمُرَ رَجُلاً فَيُصَلِّيَ بِالنَّاسِ ثُمَّ أَنْطَلِقَ مَعِي بِرِجَالٍ مَعَهُمْ حُزَمٌ مِنْ حَطَبٍ إِلَى قَوْمٍ لاَ يَشْهَدُونَ الصَّلاَةَ فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ بِالنَّارِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 5: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ

آج 10 میں سے 10 باقی