صحیح مسلم 1036: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ کی خدمت میں ایک نابینا شخص حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میرے پاس کوئی لے جانے والا نہیں ہے۔ جو مجھے مسجد لے جائے اور اس نے رسول اللہ ﷺ سے اپنے گھر میں نماز پڑھنے کے لئے رخصت طلب کی۔ آپؐ نے اسے اجازت دے دی۔ جب وہ واپس جانے کے لئے مُڑا تو آپؐ نے اسے بُلایا اور فرمایا کہ کیا تمہیں اذان کی آواز آتی ہے؟ اس نے عرض کیا جی ہاں۔ تو آپؐ نے فرمایا کہ پھر اس کی تعمیل کرو۔
وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ وَيَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ كُلُّهُمْ عَنْ مَرْوَانَ الْفَزَارِيِّ - قَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا الْفَزَارِيُّ - عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الأَصَمِّ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الأَصَمِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَجُلٌ أَعْمَى فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ لَيْسَ لِي قَائِدٌ يَقُودُنِي إِلَى الْمَسْجِدِ . فَسَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُرَخِّصَ لَهُ فَيُصَلِّيَ فِي بَيْتِهِ فَرَخَّصَ لَهُ فَلَمَّا وَلَّى دَعَاهُ فَقَالَ " هَلْ تَسْمَعُ النِّدَاءَ بِالصَّلاَةِ " . فَقَالَ نَعَمْ . قَالَ " فَأَجِبْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی