صحیح مسلم 1038: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ
حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جسے یہ پسند ہو کہ کل وہ اللہ سے مسلمان ہونے کی حالت میں ملے تو وہ اِن نمازوں کی حفاظت کرے جہاں سے ان کے لئے اذان دی جائے کیونکہ اللہ نے تمہارے نبیﷺ کے لئے ہدایت کے طریق مقرر فرمائے ہیں اور یہ (نمازیں) ہدایت کے طریقوں میں سے ہیں لیکن اگر تم اپنے گھروں میں نماز پڑھو جس طرح یہ پیچھے رہنے والا اپنے گھر میں نماز پڑھتا ہے تو تم اپنے نبیﷺ کی سنت کو ترک کرنے والے ہوگے اور اگر تم نے اپنے نبیﷺ کی سنت کو ترک کر دیا تو ضرور گمراہ ہو جاؤ گے۔ جو آدمی اچھی طرح پاک، صاف ہو کر ان مسجدوں میں سے کسی مسجد کا قصد کرتا ہے تو اس کے ہر قدم کے عوض جو وہ اُٹھاتا ہے اللہ ایک نیکی لکھ دیتا ہے اور اس کے ساتھ ایک درجہ بلند کر دیتا ہے اور اس کے ذریعہ اس سے ایک بدی گرا دیتا ہے۔ ہم نے اپنے تئیں دیکھا کہ ہم سے (نماز) سے صرف وہی منافق پیچھے رہتا جس کا نفاق معلوم ہوتا اور ایسا آدمی بھی جسے دو آدمیوں کے درمیان (سہارے) سے لایا جاتا یہانتک کہ اسے صف میں کھڑا کیا جاتا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ عَنْ أَبِي الْعُمَيْسِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الأَقْمَرِ عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَلْقَى اللَّهَ غَدًا مُسْلِمًا فَلْيُحَافِظْ عَلَى هَؤُلاَءِ الصَّلَوَاتِ حَيْثُ يُنَادَى بِهِنَّ فَإِنَّ اللَّهَ شَرَعَ لِنَبِيِّكُمْ صلى الله عليه وسلم سُنَنَ الْهُدَى وَإِنَّهُنَّ مِنْ سُنَنِ الْهُدَى وَلَوْ أَنَّكُمْ صَلَّيْتُمْ فِي بُيُوتِكُمْ كَمَا يُصَلِّي هَذَا الْمُتَخَلِّفُ فِي بَيْتِهِ لَتَرَكْتُمْ سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ وَلَوْ تَرَكْتُمْ سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ لَضَلَلْتُمْ وَمَا مِنْ رَجُلٍ يَتَطَهَّرُ فَيُحْسِنُ الطُّهُورَ ثُمَّ يَعْمِدُ إِلَى مَسْجِدٍ مِنْ هَذِهِ الْمَسَاجِدِ إِلاَّ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِكُلِّ خَطْوَةٍ يَخْطُوهَا حَسَنَةً وَيَرْفَعُهُ بِهَا دَرَجَةً وَيَحُطُّ عَنْهُ بِهَا سَيِّئَةً وَلَقَدْ رَأَيْتُنَا وَمَا يَتَخَلَّفُ عَنْهَا إِلاَّ مُنَافِقٌ مَعْلُومُ النِّفَاقِ وَلَقَدْ كَانَ الرَّجُلُ يُؤْتَى بِهِ يُهَادَى بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ حَتَّى يُقَامَ فِي الصَّفِّ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 5: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ