صحیح مسلم 1044: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ
ابن شہاب سے روایت ہے کہ حضرت محمود بن ربیع انصاریؓ نے انہیں بتایا کہ حضرت عتبانؓ بن مالکؓ جو نبیﷺ کے انصار صحابہؓ میں سے تھے جو (غزوہ) بدر میں شریک ہوئے تھے رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میری بینائی کمزور ہو گئی ہے اور میں اپنی قوم کو نماز پڑھاتا ہوں۔ جب بارشیں ہوتی ہیں تو وہ وادی جو میرے اور ان کے درمیان ہے بہہ پڑتی ہے اور میں ان کی مسجد میں جاکر انہیں نماز نہیں پڑھا سکتا۔ یا رسولؐ اللہ! میری خواہش ہے کہ آپؐ تشریف لائیں اور (کسی جگہ) نماز پڑھیں جسے میں نماز پڑھنے کی جگہ بنا لوں۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ انشاء اللہ میں ضرور ایسا کروں گا۔ حضرت عتبانؓ کہتے ہیں اگلی صبح جب دن چڑھا تو رسول اللہﷺ اور حضرت ابوبکر صدیق ؓ تشریف لائے رسول اللہﷺ نے اجازت چاہی۔ میں نے اجازت دی۔ جب آپؐ (گھر میں آئے تو) بیٹھے نہیں یہاں تک کہ اندر تشریف لے آئے۔ فرمایا کہ تم اپنے گھر میں کہاں چاہتے ہو کہ میں نماز پڑھوں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے گھر کے ایک کونہ کی طرف اشارہ کیا۔ رسول اللہﷺ کھڑے ہوئے اور تکبیر کہی اور ہم بھی آپؐ کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔ آپؐ نے دو رکعتیں پڑھیں اور سلام پھیرا۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے آپؐ کو خزیر کے لئے روک لیا جو ہم نے آپؐ کے لئے تیار کیا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ محلہ کے بعض اور افراد بھی ہمارے ارد گرد سے آ گئے۔ یہاں تک کہ گھر میں آدمیوں کی خاصی تعداد جمع ہو گئی۔ اُن میں سے کسی نے کہا مالکؓ بن دُخشُن کہاں ہے؟ ایک نے کہا کہ وہ تو منافق ہے جو اللہ اور اس کے رسولؐ سے محبت نہیں کرتا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تم اس کے بارے میں یہ مت کہو۔ کیا تمہیں پتہ نہیں کہ اس نے اللہ کی رضا چاہتے ہوئے لَا اِلٰہَ اِلَا اللّٰہُ کا اقرار کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسولؐ بہتر جانتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اس شخص نے کہا کہ ہم تو اس کی توجہ اور اس کی خیر خواہی منافقین کے لئے ہی دیکھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جس نے اللہ کی رضا چاہتے ہوئے لَا اِلٰہَ اِلَا اللّٰہُ کا اقرار کیا اللہ اس پر آگ کو حرام فرما چکا ہے۔ ابن شہاب کہتے ہیں کہ پھر میں نے حُصین بن محمد انصاری سے جو بنی سالم کے سرداروں میں سے تھے محمود بن ربیع ؓ کی روایت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے اس بارے میں ان کی تصدیق کی۔ زہری سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے محمود بن ربیعؓ نے حضرت عتبانؓ بن مالک سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ (حضرت عتبانؓ نے) کہا میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا پھر انہوں نے یونس کی مانند روایت بیان کی مگر قائل کے بجائے رجل کہا اور دُخْشُنْ کے بجائے دُخَیْشِن کہا اور روایت میں یہ بھی اضافہ کیا کہ محمودؓ نے کہا کہ میں نے یہ روایت کچھ لوگوں کے پاس بیان کی جن میں حضرت ابو ایوبؓ انصاری بھی تھے تو انہوں نے کہا کہ میرا خیال نہیں کہ جو تم بیان کرتے ہو وہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہو۔ وہ کہتے ہیں کہ پھر میں نے قسم کھائی کہ جاکر حضرت عتبانؓ سے پوچھوں گا۔ وہ کہتے ہیں کہ پھر میں ان کے پاس واپس آیا اور ان کو بہت بوڑھا پایا جن کی بینائی جاتی رہی تھی اور وہ اپنی قوم کے امام تھے۔ میں ان کے پہلو میں بیٹھ گیا اور اس روایت کے بارے میں ان سے پوچھا۔ تو انہوں نے مجھے وہی بات بتائی جو انہوں نے مجھے پہلی مرتبہ بتائی تھی۔ زہری کہتے ہیں کہ اس کے بعد (دیگر) فرائض اور امور نازل ہوئے جن کے بارے میں ہم سمجھ گئے کہ اب حکم اترنا بند ہو گئے ہیں پس اب اگر کوئی دھوکہ نہ کھانا چاہے تو نہ کھائے۔ اوزاعی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے زہری نے حضرت محمودؓ بن ربیع سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہﷺ نے ہمارے گھر میں ایک ڈول سے کلی کی تھی۔ محمودؓ نے کہا کہ مجھے حضرت عتبانؓ بن مالک نے بتایا کہ انہوں نے کہا میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میری نظر خراب ہو گئی ہے۔ آگے (راوی نے) ان کے اس قول تک روایت بیان کی کہ آپؐ نے ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں پھر ہم نے رسول اللہﷺ کو ایک جشیشہ کے لئے جسے ہم نے آپؐ کے لئے تیار کیا تھا روک لیا۔
حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى التُّجِيبِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ مَحْمُودَ بْنَ الرَّبِيعِ الأَنْصَارِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّ عِتْبَانَ بْنَ مَالِكٍ وَهُوَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الأَنْصَارِ أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي قَدْ أَنْكَرْتُ بَصَرِي وَأَنَا أُصَلِّي لِقَوْمِي وَإِذَا كَانَتِ الأَمْطَارُ سَالَ الْوَادِي الَّذِي بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ وَلَمْ أَسْتَطِعْ أَنْ آتِيَ مَسْجِدَهُمْ فَأُصَلِّيَ لَهُمْ وَدِدْتُ أَنَّكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ تَأْتِي فَتُصَلِّي فِي مُصَلًّى . فَأَتَّخِذَهُ مُصَلًّى . قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " سَأَفْعَلُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ " . قَالَ عِتْبَانُ فَغَدَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ حِينَ ارْتَفَعَ النَّهَارُ فَاسْتَأْذَنَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَذِنْتُ لَهُ فَلَمْ يَجْلِسْ حَتَّى دَخَلَ الْبَيْتَ ثُمَّ قَالَ " أَيْنَ تُحِبُّ أَنْ أُصَلِّيَ مِنْ بَيْتِكِ " . قَالَ فَأَشَرْتُ إِلَى نَاحِيَةٍ مِنَ الْبَيْتِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَكَبَّرَ فَقُمْنَا وَرَاءَهُ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ - قَالَ - وَحَبَسْنَاهُ عَلَى خَزِيرٍ صَنَعْنَاهُ لَهُ - قَالَ - فَثَابَ رِجَالٌ مِنْ أَهْلِ الدَّارِ حَوْلَنَا حَتَّى اجْتَمَعَ فِي الْبَيْتِ رِجَالٌ ذَوُو عَدَدٍ فَقَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ أَيْنَ مَالِكُ بْنُ الدُّخْشُنِ فَقَالَ بَعْضُهُمْ ذَلِكَ مُنَافِقٌ لاَ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَقُلْ لَهُ ذَلِكَ أَلاَ تَرَاهُ قَدْ قَالَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ . يُرِيدُ بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ " . قَالَ قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ . قَالَ فَإِنَّمَا نَرَى وَجْهَهُ وَنَصِيحَتَهُ لِلْمُنَافِقِينَ . قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ حَرَّمَ عَلَى النَّارِ مَنْ قَالَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ . يَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ " . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ ثُمَّ سَأَلْتُ الْحُصَيْنَ بْنَ مُحَمَّدٍ الأَنْصَارِيَّ - وَهُوَ أَحَدُ بَنِي سَالِمٍ وَهُوَ مِنْ سَرَاتِهِمْ - عَنْ حَدِيثِ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ فَصَدَّقَهُ بِذَلِكَ . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ كِلاَهُمَا عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ قَالَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي مَحْمُودُ بْنُ رَبِيعٍ عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ يُونُسَ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَقَالَ رَجُلٌ أَيْنَ مَالِكُ بْنُ الدُّخْشُنِ أَوِ الدُّخَيْشِنِ وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ قَالَ مَحْمُودٌ فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ نَفَرًا فِيهِمْ أَبُو أَيُّوبَ الأَنْصَارِيُّ فَقَالَ مَا أَظُنُّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ مَا قُلْتَ - قَالَ - فَحَلَفْتُ إِنْ رَجَعْتُ إِلَى عِتْبَانَ أَنْ أَسْأَلَهُ - قَالَ - فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ فَوَجَدْتُهُ شَيْخًا كَبِيرًا قَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ وَهُوَ إِمَامُ قَوْمِهِ فَجَلَسْتُ إِلَى جَنْبِهِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَحَدَّثَنِيهِ كَمَا حَدَّثَنِيهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ . قَالَ الزُّهْرِيُّ ثُمَّ نَزَلَتْ بَعْدَ ذَلِكَ فَرَائِضُ وَأُمُورٌ نُرَى أَنَّ الأَمْرَ انْتَهَى إِلَيْهَا فَمَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ لاَ يَغْتَرَّ فَلاَ يَغْتَرَّ . وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنِ الأَوْزَاعِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ قَالَ إِنِّي لأَعْقِلُ مَجَّةً مَجَّهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ دَلْوٍ فِي دَارِنَا . قَالَ مَحْمُودٌ فَحَدَّثَنِي عِتْبَانُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ بَصَرِي قَدْ سَاءَ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ إِلَى قَوْلِهِ فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ وَحَبَسْنَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى جَشِيشَةٍ صَنَعْنَاهَا لَهُ . وَلَمْ يَذْكُرْ مَا بَعْدَهُ مِنْ زِيَادَةِ يُونُسَ وَمَعْمَرٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 5: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ