صحیح مسلم 1074: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ

حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب فجر کی نماز میں قراءت سے فارغ ہوتے تو تکبیر کہتے اور اپنا سر اٹھاتے ہوئے کہتے سن لی اللہ نے اس کی جس نے اس کی حمد کی۔ اے ہمارے رب! تمام حمد تیرے ہی لئے ہے پھر کھڑے کھڑے کہتے اے اللہ! ولید بن ولید اور سلمہ بن ہشام اور عیاش بن ابو ربیعہ اور کمزور مؤمنوں کو نجات دے۔ اے اللہ! مُضَر (قبیلہ) کو پا مال فرما اور یوسفؑ جیسے سال ان کے لئے ڈال۔ اے اللہ! لحیان، رِعل، ذکوان اور عُصیّہ پر لعنت کر انہوں نے اللہ اور اس کے رسولؐ کی نافرمانی کی۔ (راوی کہتے ہیں) پھر ہمیں معلوم ہوا کہ جب یہ آیت نازل ہوئی لَیْسَ لَکَ مِنَ الْاَمْرِ شَیْئٌ (آلِ عمران: 129) (ترجمہ) تیرے پاس کچھ اختیار نہیں، خواہ وہ ان پر توبہ قبول کرتے ہوئے جھک جائے یا انہیں عذاب دے۔ وہ بہرحال ظالم لوگ ہیں۔ تو آپؐ نے یہ (دعا) ترک فرما دی۔ ایک دوسری روایت جو سعید بن مسیب سے حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے اس میں ’’ان پر یوسفؑ کے جیسے سال ڈال دے‘‘ تک روایت ہے بعد کا ذکر نہیں۔

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّهُمَا سَمِعَا أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ حِينَ يَفْرُغُ مِنْ صَلاَةِ الْفَجْرِ مِنَ الْقِرَاءَةِ وَيُكَبِّرُ وَيَرْفَعُ رَأْسَهُ " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ " . ثُمَّ يَقُولُ وَهُوَ قَائِمٌ " اللَّهُمَّ أَنْجِ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ وَسَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ وَعَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَكَ عَلَى مُضَرَ وَاجْعَلْهَا عَلَيْهِمْ كَسِنِي يُوسُفَ اللَّهُمَّ الْعَنْ لِحْيَانَ وَرِعْلاً وَذَكْوَانَ وَعُصَيَّةَ عَصَتِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ " . ثُمَّ بَلَغَنَا أَنَّهُ تَرَكَ ذَلِكَ لَمَّا أُنْزِلَ { لَيْسَ لَكَ مِنَ الأَمْرِ شَىْءٌ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ أَوْ يُعَذِّبَهُمْ فَإِنَّهُمْ ظَالِمُونَ} . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِلَى قَوْلِهِ " وَاجْعَلْهَا عَلَيْهِمْ كَسِنِي يُوسُفَ " . وَلَمْ يَذْكُرْ مَا بَعْدَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 5: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

3:129

آج 10 میں سے 10 باقی