صحیح مسلم 1117: كتاب صلاة المسافرين وقصرها
یحیٰ بن یحیٰ کہتے ہیں کہ میں نے (امام) مالک کے سامنے نافع سے روایت کرتے ہوئے یہ روایت پڑھی کہ حضرت ابن عمرؓ نے (شدید) سردی اور تیز ہوا والی رات نماز کے لئے اذان دی تو کہا کہ سنو! قیام گاہوں میں نماز پڑھ لو پھر کہا جب ٹھنڈی بارش والی رات ہوتی تو رسول اللہﷺ مؤذن کو حکم فرماتے کہ وہ کہے کہ سنو قیام گاہوں میں نماز پڑھ لو۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَذَّنَ بِالصَّلاَةِ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيحٍ فَقَالَ أَلاَ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ . ثُمَّ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ ذَاتُ مَطَرٍ يَقُولُ " أَلاَ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی