صحیح مسلم 1118: كتاب صلاة المسافرين وقصرها
عبیداللہ نے ہمیں بتایا کہ مجھے نافع نے حضرت ابن عمرؓ کے بارہ میں بتایا کہ انہوں نے ٹھنڈی اور تیز ہوا اور بارش والی رات نماز کے لئے اذان دی تو اپنی اذان کے آخر میں کہا کہ سنو اپنی قیام گا ہوں میں نماز پڑھ لو۔ سنو، سنو! قیام گاہوں میں نماز پڑھ لو۔ پھر انہوں نے کہا جب سفر میں ٹھنڈی یا بارش والی رات ہوتی تو رسول اللہﷺ مؤذن کو یہ کہنے کا ارشاد فرماتے کہ وہ کہے سنو اپنی قیام گاہوں میں نماز پڑھ لو۔ ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت ابن عمرؓ نے ایک مرتبہ ضجنان کے مقام پر اذان دی۔ پھر آگے (راوی نے) ایسی ہی بات بیان کی اور کہا کہ سنو! اپنی قیام گا ہوں میں نماز پڑھ لو لیکن (راوی) نے حضرت ابن عمرؓ کے اس قول کہ ’’سنو! اپنی قیام گاہوں میں نماز پڑھ لو‘‘ کو دوسری دفعہ نہیں دہرایا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ نَادَى بِالصَّلاَةِ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيحٍ وَمَطَرٍ فَقَالَ فِي آخِرِ نِدَائِهِ أَلاَ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ أَلاَ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ . ثُمَّ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ أَوْ ذَاتُ مَطَرٍ فِي السَّفَرِ أَنْ يَقُولَ أَلاَ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ نَادَى بِالصَّلاَةِ بِضَجْنَانَ ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِهِ وَقَالَ أَلاَ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ . وَلَمْ يُعِدْ ثَانِيَةً أَلاَ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ . مِنْ قَوْلِ ابْنِ عُمَرَ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی