صحیح مسلم 1120: كتاب صلاة المسافرين وقصرها
عبد اللہ بن حارث حضرت عبداللہ بن عباسؓ کے بارہ میں روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بارش والے دن اپنے مؤذن سے کہا کہ جب تم اَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰہ اِلَّا اللّٰہ اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللّٰہ کہو تو حَیَّ عَلَی الصَّلاۃِ (نماز کے لئے آؤ) مت کہو بلکہ کہو صَلُّوا فِی بُیُوتِکُم (اپنے گھروں میں ہی نماز پڑھ لو)۔ راوی کہتے ہیں کہ گو یا لوگوں نے اس کو عجیب سمجھا تو انہوں نے کہا کہ تم اس بات پر تعجب کرتے ہو مجھ سے بہتر ہستی نے ایسا ہی کیا تھا۔ یقینا جمعہ ضروری ہے مگر میں نے ناپسند کیا کہ تمہیں نکالوں اور تم کیچڑ اور پھسلن میں چلتے ہوئے آؤ۔ عبدالحمید کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن حارث سے سنا کہ حضرت عبداللہؓ بن عباس نے ہم سے کیچڑ والے دن کہا۔ آگے راوی نے ابن عُلَیّہ کے ہم معنی روایت بیان کی لیکن اس میں جمعہ کا ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسے مجھ سے بہتر ہستی نے کیا تھا۔ ان کی مراد نبیﷺ سے تھی۔ ایوب اور عاصم الاحول نے یہ ذکر نہیں کیا ان کی مراد نبیﷺ سے تھی۔ زیادی کے ساتھی عبدالحمید نے ہمیں بتایا کہ میں نے عبد اللہ بن حارث کو کہتے ہوئے سنا کہ جمعہ کے روز بارش والے دن حضرت ابن عباسؓ کے مؤذن نے اذان دی آگے انہوں نے ابن عُلَیّہ والی روایت بیان کی۔ نیز ناپسند کیا کہ تم پھسلن اور کیچڑ میں چل کر آؤ۔ معمر کی روایت میں ہے کہ حضرت ابن عباسؓ نے اپنے مؤذن کو جمعہ کے روز بارش والے دن حکم دیا تھا اور اس روایت میں یہ بھی ذکر ہے فَعَلَہُ مَنْ ھُوَ خَیرٌ مِنّی کہ یہ کام انہوں نے بھی کیا تھا وہ مجھ سے بہتر تھے اور ان کی مراد نبیﷺ تھے۔ عبد اللہ بن حارث سے ایوب کی روایت میں ہے کہ وھیب نے کہا کہ اس (ایوب) نے (عبد اللہ بن حارث) سے یہ بات نہیں سنی تھی کہ انہوں نے کہا کہ حضرت ابن عباسؓ نے اپنے مؤذن کو جمعہ کے دن بارش والے روز حکم دیا تھا۔
وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ صَاحِبِ الزِّيَادِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ لِمُؤَذِّنِهِ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ إِذَا قُلْتَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ فَلاَ تَقُلْ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ قُلْ صَلُّوا فِي بُيُوتِكُمْ - قَالَ - فَكَأَنَّ النَّاسَ اسْتَنْكَرُوا ذَاكَ فَقَالَ أَتَعْجَبُونَ مِنْ ذَا قَدْ فَعَلَ ذَا مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي إِنَّ الْجُمُعَةَ عَزْمَةٌ وَإِنِّي كَرِهْتُ أَنْ أُحْرِجَكُمْ فَتَمْشُوا فِي الطِّينِ وَالدَّحْضِ . وَحَدَّثَنِيهِ أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ - عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ قَالَ خَطَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ فِي يَوْمٍ ذِي رَدْغٍ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ وَلَمْ يَذْكُرِ الْجُمُعَةَ وَقَالَ قَدْ فَعَلَهُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي . يَعْنِي النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَقَالَ أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بِنَحْوِهِ . وَحَدَّثَنِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ - هُوَ الزَّهْرَانِيُّ - حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ - حَدَّثَنَا أَيُّوبُ وَعَاصِمٌ الأَحْوَلُ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَلَمْ يَذْكُرْ فِي حَدِيثِهِ يَعْنِي النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم . وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ شُمَيْلٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ صَاحِبُ الزِّيَادِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ قَالَ أَذَّنَ مُؤَذِّنُ ابْنِ عَبَّاسٍ يَوْمَ جُمُعَةٍ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ . فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ وَقَالَ وَكَرِهْتُ أَنْ تَمْشُوا فِي الدَّحْضِ وَالزَّلَلِ . وَحَدَّثَنَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ كِلاَهُمَا عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَمَرَ مُؤَذِّنَهُ - فِي حَدِيثِ مَعْمَرٍ - فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ . بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ وَذَكَرَ فِي حَدِيثِ مَعْمَرٍ فَعَلَهُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي . يَعْنِي النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم . وَحَدَّثَنَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ - قَالَ وُهَيْبٌ لَمْ يَسْمَعْهُ مِنْهُ - قَالَ أَمَرَ ابْنُ عَبَّاسٍ مُؤَذِّنَهُ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ . بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 6: كتاب صلاة المسافرين وقصرها