صحیح مسلم 1475: كتاب صلاة العيدين
عبید بن عمیر کہتے ہیں کہ حضرت عائشہؓ نے مجھے بتایا کہ انہوں نے کھیلنے والوں کے بارہ میں کہا تھا کہ میں انہیں دیکھنا چاہتی ہوں۔ وہ کہتی ہیں پھر رسول اللہﷺ کھڑے ہوگئے اور میں دروازے پر کھڑی آپؐ کے کانوں اور کندھے کے درمیان سے دیکھتی تھی اور وہ مسجد میں کھیل رہے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ عطاء نے ایرانی یا حبشہ کے رہنے والوں کے الفاظ کہے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ مجھے ابن عتیق نے کہا نہیں بلکہ حبشی (تھے)۔
وَحَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ دِينَارٍ وَعُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ كُلُّهُمْ عَنْ أَبِي عَاصِمٍ - وَاللَّفْظُ لِعُقْبَةَ - قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ أَنَّهَا قَالَتْ لِلَعَّابِينَ وَدِدْتُ أَنِّي أَرَاهُمْ قَالَتْ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقُمْتُ عَلَى الْبَابِ أَنْظُرُ بَيْنَ أُذُنَيْهِ وَعَاتِقِهِ وَهُمْ يَلْعَبُونَ فِي الْمَسْجِدِ . قَالَ عَطَاءٌ فُرْسٌ أَوْ حَبَشٌ . قَالَ وَقَالَ لِي ابْنُ عَتِيقٍ بَلْ حَبَشٌ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی