صحیح مسلم 1487: كتاب صلاة الاستسقاء‏

نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ جب آندھی چلتی تو نبی ﷺ کہتے اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی چاہتا ہوں اور اس کی خیر جو اس میں ہے اور وہ خیر جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اور میں تجھ سے اس کے شرّ سے پناہ چاہتا ہوں اور اس کے شر سے جو اس میں ہے اور اس شر سے جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے۔ وہ فرماتی ہیں جب آسمان ابر آلود ہوتا تو آپؐ کا رنگ متغیر ہو جاتا اور کبھی باہر تشریف لے جاتے اور کبھی اندر تشریف لاتے اور آتے اور واپس جاتے۔ جب بارش برستی تو آپؐ کی یہ کیفیت دور ہو جاتی۔ میں آپؐ کے چہرے سے یہ پہچان گئی۔ حضرت عائشہؓ کہتی ہیں میں نے آپؐ سے پوچھا تو آپؐ نے فرمایا اے عائشہ! کیا پتہ جیسے عاد کی قوم نے جب انہوں نے اُسے ایک بادل کی صورت میں دیکھا جو اُن کی وادیوں کی طرف بڑھ رہا تھا تو کہا یہ ایسا بادل ہے جو ہم پر بارش برسانے والا ہے۔ (الاحقاف: 25)

وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ جُرَيْجٍ يُحَدِّثُنَا عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهَا قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِذَا عَصَفَتِ الرِّيحُ قَالَ " اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا فِيهَا وَخَيْرَ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ " . قَالَتْ وَإِذَا تَخَيَّلَتِ السَّمَاءُ تَغَيَّرَ لَوْنُهُ وَخَرَجَ وَدَخَلَ وَأَقْبَلَ وَأَدْبَرَ فَإِذَا مَطَرَتْ سُرِّيَ عَنْهُ فَعَرَفْتُ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ . قَالَتْ عَائِشَةُ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ " لَعَلَّهُ يَا عَائِشَةُ كَمَا قَالَ قَوْمُ عَادٍ { فَلَمَّا رَأَوْهُ عَارِضًا مُسْتَقْبِلَ أَوْدِيَتِهِمْ قَالُوا هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا} " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 9: كتاب صلاة الاستسقاء‏

مربوط حوالہ جات

خطباتِ جمعہ

  • خدا تعالیٰ نے جماعت کی قربانیاں نہ کبھی ضائع کیں اور نہ کرے گا: اردو

قرآن کریم کی آیات

42:15

آج 10 میں سے 10 باقی