صحیح مسلم 1488: كتاب صلاة الاستسقاء
نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ میں نے نبیﷺ کو کبھی کھل کر اس طرح ہنستے نہیں دیکھا کہ مجھے آپؐ کا حلق نظر آئے بس آپؐ تبسم فرماتے تھے۔ حضرت عائشہؓ کہتی ہیں اور جب آپؐ بادل یا آندھی دیکھتے آپؐ کے چہرہ سے معلوم ہو جاتا۔ انہوں (حضرت عائشہؓ) نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں لوگوں کو دیکھتی ہوں کہ جب بادل دیکھیں تو خوش ہوتے ہیں اس امید پر کہ اس سے بارش ہوگی اور میں آپؐ کو دیکھتی ہوں کہ جب آپؐ اسے دیکھتے ہیں تو میں آپؐ کے چہرے سے ناپسندیدگی پہچان لیتی ہوں۔ وہ کہتی ہیں آپؐ نے فرمایا اے عائشہؓ مجھے کیا چیز اس سے امن دے سکتی ہے کہ اس (میں) کوئی عذاب ہو۔ ایک قوم کو آندھی سے عذاب دیا گیا تھا اور ایک قوم نے عذاب کو دیکھا تو کہا کہ یہ ایسا بادل ہے جو ہم پر بارش برسانے والا ہے۔ (الاحقاف: 25)
وَحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ أَبَا النَّضْرِ حَدَّثَهُ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهَا قَالَتْ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مُسْتَجْمِعًا ضَاحِكًا حَتَّى أَرَى مِنْهُ لَهَوَاتِهِ إِنَّمَا كَانَ يَتَبَسَّمُ - قَالَتْ- وَكَانَ إِذَا رَأَى غَيْمًا أَوْ رِيحًا عُرِفَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ . فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَى النَّاسَ إِذَا رَأَوُا الْغَيْمَ فَرِحُوا رَجَاءَ أَنْ يَكُونَ فِيهِ الْمَطَرُ وَأَرَاكَ إِذَا رَأَيْتَهُ عَرَفْتُ فِي وَجْهِكَ الْكَرَاهِيَةَ قَالَتْ فَقَالَ يَا عَائِشَةُ مَا يُؤَمِّنُني أَنْ يَكُونَ فِيهِ عَذَابٌ قَدْ عُذِّبَ قَوْمٌ بِالرِّيحِ وَقَدْ رَأَى قَوْمُ الْعَذَابَ فَقَالُوا هَذَا عَارِضٌ مُمْطَرُنَا
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی