صحیح مسلم 1567: كتاب الجنائز

حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ایک جنازہ گزرا۔ اس کی اچھی تعریف کی گئی اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا واجب ہو گئی۔ واجب ہو گئی۔ واجب ہو گئی۔ پھر ایک جنازہ گزرا۔ اس کی بُرائی بیان کی گئی۔ اس پر اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا واجب ہو گئی، واجب ہو گئی۔ واجب ہو گئی۔ حضرت عمرؓ نے عرض کیا آپؐ پر میرے ماں باپ قربان ہوں ایک جنازہ گزرا، اس کی اچھی تعریف کی گئی تو آپؐ نے فرمایا واجب ہو گئی، واجب ہو گئی، واجب ہو گئی پھر ایک جنازہ گزرا، اس کی بُرائی بیان کی گئی اور آپؐ نے فرمایا واجب ہو گئی، واجب ہو گئی، واجب ہو گئی۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس کی تم نے اچھی تعریف کی اس کے لئے جنت واجب ہو گئی اور جس کی تم نے بُرائی بیان کی اس کے لئے آگ واجب ہو گئی۔ تم زمین میں اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو۔ تم زمین میں اللہ کے گواہ ہو۔ تم زمین میں اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو۔ ایک روایت میں مُرَّ بِجَنَازَۃٍ کی بجائے مُرَّ عَلَی النَّبِیِّﷺ بِجَنَازَۃ کے الفاظ آئے ہیں۔

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ كُلُّهُمْ عَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ مُرَّ بِجَنَازَةٍ فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا خَيْرٌ فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَجَبَتْ وَجَبَتْ وَجَبَتْ " . وَمُرَّ بِجَنَازَةٍ فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا شَرٌّ فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَجَبَتْ وَجَبَتْ وَجَبَتْ " . قَالَ عُمَرُ فِدًى لَكَ أَبِي وَأُمِّي مُرَّ بِجَنَازَةٍ فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا خَيْرًا فَقُلْتَ وَجَبَتْ وَجَبَتْ وَجَبَتْ . وَمُرَّ بِجَنَازَةٍ فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا شَرٌّ فَقُلْتَ وَجَبَتْ وَجَبَتْ وَجَبَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ أَثْنَيْتُمْ عَلَيْهِ خَيْرًا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ وَمَنْ أَثْنَيْتُمْ عَلَيْهِ شَرًّا وَجَبَتْ لَهُ النَّارُ أَنْتُمْ شُهَدَاءُ اللَّهِ فِي الأَرْضِ أَنْتُمْ شُهَدَاءُ اللَّهِ فِي الأَرْضِ أَنْتُمْ شُهَدَاءُ اللَّهِ فِي الأَرْضِ " . وَحَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ح وَحَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ كِلاَهُمَا عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مُرَّ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِجَنَازَةٍ . فَذَكَرَ بِمَعْنَى حَدِيثِ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ غَيْرَ أَنَّ حَدِيثَ عَبْدِ الْعَزِيزِ أَتَمُّ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 11: كتاب الجنائز

آج 10 میں سے 10 باقی