صحیح مسلم 1649: كتاب الزكاة
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ بنی عذرۃ میں سے ایک شخص نے اپنے ایک غلام کو اپنے بعد آزاد کیا (یعنی یہ کہا کہ میرے مرنے کے بعد تو آزاد ہے۔) یہ بات رسول اللہﷺ تک پہنچی تو آپؐ نے فرمایا کیا اس کے علاوہ بھی تمہارے پاس مال ہے؟ اس نے عرض کیا نہیں۔ آپؐ نے فرمایا اس (غلام) کو مجھ سے کون خریدے گا؟ حضرت نعیم بن عبد اللہؓ العدوی نے آٹھ سو درہم کے عوض اسے خرید لیا اور وہ (درہم) لا کر رسول اللہﷺ کی خدمت میں پیش کر دئیے۔ آپؐ نے وہ (اس غلام کے مالک کو) دے دیئے پھر فرمایا اپنی ذات سے شروع کرو اور اس پر خرچ کرو پھر جو زائد ہو وہ تیرے اہل و عیال کے لئے اور پھر جو زائد ہو وہ تیرے قرابت داروں کے لئے، پھر جو اس سے زائد ہو وہ اس طرح اور اس طرح یعنی اپنے سامنے اور اپنے دائیں اور اپنے بائیں۔ ایک دوسری روایت جو حضرت جابرؓ سے مروی ہے کہ ایک انصاری شخص جسے ابو مذکور کہا جاتا تھا نے اپنے ایک غلام کو جسے یعقوب کہا جاتا تھا اپنے مرنے کے بعد آزاد کیا (یعنی یہ کہا کہ میرے مرنے کے بعد تو آزاد ہے) باقی روایت لیث کی روایت کے مطابق ہے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَعْتَقَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عُذْرَةَ عَبْدًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَقَالَ " أَلَكَ مَالٌ غَيْرُهُ " . فَقَالَ لاَ . فَقَالَ " مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي " . فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَدَوِيُّ بِثَمَانِمِائَةِ دِرْهَمٍ فَجَاءَ بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَدَفَعَهَا إِلَيْهِ ثُمَّ قَالَ " ابْدَأْ بِنَفْسِكَ فَتَصَدَّقْ عَلَيْهَا فَإِنْ فَضَلَ شَىْءٌ فَلأَهْلِكَ فَإِنْ فَضَلَ عَنْ أَهْلِكَ شَىْءٌ فَلِذِي قَرَابَتِكَ فَإِنْ فَضَلَ عَنْ ذِي قَرَابَتِكَ شَىْءٌ فَهَكَذَا وَهَكَذَا " . يَقُولُ فَبَيْنَ يَدَيْكَ وَعَنْ يَمِينِكَ وَعَنْ شِمَالِكَ . وَحَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ - عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ - يُقَالُ لَهُ أَبُو مَذْكُورٍ - أَعْتَقَ غُلاَمًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ يُقَالُ لَهُ يَعْقُوبُ وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ اللَّيْثِ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 12: كتاب الزكاة