صحیح مسلم 1742: كتاب الزكاة

حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب حنین کا معرکہ پیش آیا تو ہوازن اور غطفان وغیرہ (قبائل) اپنے بچوں اور جانوروں کے ساتھ آئے اور اس دن نبیﷺ کے ساتھ دس ہزار افراد تھے اور آپؐ کے ساتھ وہ بھی تھے جن کو (فتحِ مکہ کے بعد) آزاد کر دیا گیا تھا وہ آپؐ کو چھوڑ کر بھاگ گئے اور آپؐ اکیلے رہ گئے۔ راوی کہتے ہیں آپؐ نے اس دن دو آوازیں دیں اور دونوں آوازوں کے درمیان کچھ وقفہ تھا۔ راوی کہتے ہیں آپؐ نے دائیں طرف رخ کیا اور فرمایا اے انصارؓ کے گروہ! انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! لبیک اور آپؐ کو خوشخبری ہو! پھر آپؐ بائیں طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا اے گروہِ انصارؓ! انہوں نے کہا لبیک یارسولؐ اللہ! خوشخبری ہو ہم آپؐ کے ساتھ ہیں۔ راوی کہتے ہیں آپؐ سفید خچر پر سوار تھے۔ آپؐ نیچے اترے اور فرمایا میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں اور مشرکوں کو شکست ہوگئی اور رسول اللہﷺ کے ہاتھ بہت سا مالِ غنیمت آیا۔ آپؐ نے اسے مہاجروں اور آزاد کردہ لوگوں میں تقسیم فرما دیا اور انصارؓ کو کچھ نہ دیا۔ اس پر انصار نے کہا کہ جب مشکل وقت ہوتا ہے تو ہمیں بلایا جاتا ہے اور مالِ غنیمت اوروں کو دے دیا جاتا ہے۔ آپؐ کو یہ بات پہنچی تو آپؐ نے انہیں ایک خیمہ میں اکٹھا کیا اور فرمایا اے گروہِ انصارؓ! یہ کیا بات ہے جو مجھے تمہاری طرف سے پہنچی ہے۔ وہ خاموش رہے۔ آپؐ نے فرمایا اے گروہِ انصارؓ! کیا تم اس بات پر خوش نہیں کہ لوگ دنیا لے کر اپنے گھروں کو جائیں اور تم محمدؐ کو اپنے ساتھ لے جاؤ۔ انہوں نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسولؐ اللہ! ہم تو راضی ہیں۔ راوی کہتے ہیں آپؐ نے فرمایا اگر سب لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار ایک گھاٹی میں چلیں تو میں انصارؓ کی گھاٹی اختیار کروں گا۔ ہشام کہتے ہیں میں نے کہا اے ابو حمزہ کیا آپ اس وقت موجود تھے؟ انہوں نے کہا کیا میں آپؐ سے علیحدہ ہو سکتا تھا؟ حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ہم نے مکہ فتح کیا پھر ہم غزوہ حنین کے لئے گئے میں نے دیکھا کہ مشرکوں نے بہترین صف بندی کی ہے جو میں نے کبھی دیکھی ہو۔ وہ کہتے ہیں پہلے گھڑ سواروں کی صف بنائی گئی تھی پھر جنگجوؤں کی صف بنائی گئی تھی، پھر ان کے بعد عورتوں کی صف بنائی گئی تھی۔ پھر بکریوں کی صف بندی کی گئی پھر اونٹوں کی۔ وہ کہتے ہیں ہم لوگ بھی کثیر تعداد میں تھے ہم چھ ہزار تک پہنچ چکے تھے ہماری دائیں طرف کے گھڑ سواروں پر خالد بن ولیدؓ مقرر تھے۔ راوی کہتے ہیں ہمارے گھوڑے ہمارے پچھلی جانب مڑنے لگے اور تھوڑی دیر میں ہمارے سواروں سے میدان خالی ہوگیا اور بدّو بھاگ گئے اور وہ لوگ بھی جنہیں ہم جانتے تھے۔ راوی کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے بلند آواز سے پکارا اے مہاجرینؓ! اے مہاجرینؓ! پھر فرمایا اے انصارؓ! اے انصارؓ! راوی کہتے ہیں حضرت انسؓ نے کہا یہ عام روایت ہے وہ کہتے ہیں ہم نے کہا یارسولؐ اللہ! لبیک راوی کہتے ہیں پھر رسول اللہﷺ نے پیش قدمی فرمائی۔ راوی کہتے ہیں اللہ کی قسم ابھی ہم ان تک پہنچے ہی نہیں تھے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں شکست دے دی۔ راوی کہتے ہیں پھر ہم نے اس مال پر قبضہ کیا پھر ہم طائف کی طرف گئے اور چالیس رات تک ان کا محاصرہ کیا پھر ہم مکہ کی طرف واپس آئے اور پڑاؤ کیا۔ راوی کہتے ہیں پھر رسول اللہﷺ ایک شخص کو سو اونٹ عطا فرمانے لگے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ - يَزِيدُ أَحَدُهُمَا عَلَى الآخَرِ الْحَرْفَ بَعْدَ الْحَرْفِ - قَالاَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ لَمَّا كَانَ يَوْمُ حُنَيْنٍ أَقْبَلَتْ هَوَازِنُ وَغَطَفَانُ وَغَيْرُهُمْ بِذَرَارِيِّهِمْ وَنَعَمِهِمْ وَمَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَوْمَئِذٍ عَشَرَةُ آلاَفٍ وَمَعَهُ الطُّلَقَاءُ فَأَدْبَرُوا عَنْهُ حَتَّى بَقِيَ وَحْدَهُ - قَالَ - فَنَادَى يَوْمَئِذٍ نِدَاءَيْنِ لَمْ يَخْلِطْ بَيْنَهُمَا شَيْئًا - قَالَ - فَالْتَفَتَ عَنْ يَمِينِهِ فَقَالَ " يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ " . فَقَالُوا لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَبْشِرْ نَحْنُ مَعَكَ - قَالَ - ثُمَّ الْتَفَتَ عَنْ يَسَارِهِ فَقَالَ " يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ " . قَالُوا لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَبْشِرْ نَحْنُ مَعَكَ - قَالَ - وَهُوَ عَلَى بَغْلَةٍ بَيْضَاءَ فَنَزَلَ فَقَالَ أَنَا عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ . فَانْهَزَمَ الْمُشْرِكُونَ وَأَصَابَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم غَنَائِمَ كَثِيرَةً فَقَسَمَ فِي الْمُهَاجِرِينَ وَالطُّلَقَاءِ وَلَمْ يُعْطِ الأَنْصَارَ شَيْئًا فَقَالَتِ الأَنْصَارُ إِذَا كَانَتِ الشِّدَّةُ فَنَحْنُ نُدْعَى وَتُعْطَى الْغَنَائِمُ غَيْرَنَا . فَبَلَغَهُ ذَلِكَ فَجَمَعَهُمْ فِي قُبَّةٍ فَقَالَ " يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ مَا حَدِيثٌ بَلَغَنِي عَنْكُمْ " . فَسَكَتُوا فَقَالَ " يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ أَمَا تَرْضَوْنَ أَنْ يَذْهَبَ النَّاسُ بِالدُّنْيَا وَتَذْهَبُونَ بِمُحَمَّدٍ تَحُوزُونَهُ إِلَى بُيُوتِكُمْ " . قَالُوا بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ رَضِينَا . قَالَ فَقَالَ " لَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا وَسَلَكَتِ الأَنْصَارُ شِعْبًا لأَخَذْتُ شِعْبَ الأَنْصَارِ " . قَالَ هِشَامٌ فَقُلْتُ يَا أَبَا حَمْزَةَ أَنْتَ شَاهِدٌ ذَاكَ قَالَ وَأَيْنَ أَغِيبُ عَنْهُ. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ وَحَامِدُ بْنُ عُمَرَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى قَالَ ابْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ حَدَّثَنِي السُّمَيْطُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ افْتَتَحْنَا مَكَّةَ ثُمَّ إِنَّا غَزَوْنَا حُنَيْنًا فَجَاءَ الْمُشْرِكُونَ بِأَحْسَنِ صُفُوفٍ رَأَيْتُ - قَالَ - فَصُفَّتِ الْخَيْلُ ثُمَّ صُفَّتِ الْمُقَاتِلَةُ ثُمَّ صُفَّتِ النِّسَاءُ مِنْ وَرَاءِ ذَلِكَ ثُمَّ صُفَّتِ الْغَنَمُ ثُمَّ صُفَّتِ النَّعَمُ - قَالَ - وَنَحْنُ بَشَرٌ كَثِيرٌ قَدْ بَلَغْنَا سِتَّةَ آلاَفٍ وَعَلَى مُجَنِّبَةِ خَيْلِنَا خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ - قَالَ - فَجَعَلَتْ خَيْلُنَا تَلْوِي خَلْفَ ظُهُورِنَا فَلَمْ نَلْبَثْ أَنِ انْكَشَفَتْ خَيْلُنَا وَفَرَّتِ الأَعْرَابُ وَمَنْ نَعْلَمُ مِنَ النَّاسِ - قَالَ - فَنَادَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا لَلْمُهَاجِرِينَ يَا لَلْمُهَاجِرِينَ " . ثُمَّ قَالَ " يَا لَلأَنْصَارِ يَا لَلأَنْصَارِ " . قَالَ قَالَ أَنَسٌ هَذَا حَدِيثُ عِمِّيَّةٍ . قَالَ قُلْنَا لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ - قَالَ - فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم - قَالَ - فَايْمُ اللَّهِ مَا أَتَيْنَاهُمْ حَتَّى هَزَمَهُمُ اللَّهُ - قَالَ - فَقَبَضْنَا ذَلِكَ الْمَالَ ثُمَّ انْطَلَقْنَا إِلَى الطَّائِفِ فَحَاصَرْنَاهُمْ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ثُمَّ رَجَعْنَا إِلَى مَكَّةَ فَنَزَلْنَا - قَالَ - فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُعْطِي الرَّجُلَ الْمِائَةَ مِنَ الإِبِلِ . ثُمَّ ذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ كَنَحْوِ حَدِيثِ قَتَادَةَ وَأَبِي التَّيَّاحِ وَهِشَامِ بْنِ زَيْدٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 12: كتاب الزكاة

آج 10 میں سے 10 باقی