صحیح مسلم 1744: كتاب الزكاة

حضرت عبد اللہ بن زیدؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہﷺ نے حنین فتح کیا اور مالِ غنیمت تقسیم فرمایا اور اُنہیں جن کی تالیف قلب مقصود تھی دیا۔ حضورؐ کو معلوم ہوا کہ انصارؓ چاہتے ہیں کہ انہیں بھی وہ کچھ ملے جو دوسرے لوگوں کو ملا ہے۔ رسول اللہﷺ کھڑے ہوئے اور ان سے خطاب فرمایا آپؐ نے اللہ کی حمد و ثناء بیان کی پھر فرمایا اے انصارؓ کے گروہ! کیا میں نے تمہیں گمراہ نہیں پایا تھا؟ پھر اللہ نے تمہیں میرے ذریعہ ہدایت دی۔ تمہیں مفلس پایا اللہ نے تمہیں میرے ذریعہ مالدار بنایا تمہیں بٹا ہوا پایا اللہ نے تمہیں میرے ذریعہ اکٹھا کر دیا۔ انہوں نے کہا اللہ اور اس کا رسولؐ سب سے بڑھ کر احسان کرنے والے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا تم مجھے جواب کیوں نہیں دیتے؟ انہوں نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسولؐ سب سے بڑھ احسان کرنے والے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا اگر تم چاہو تو یہ یہ کہہ سکتے ہو اور یوں ہوا، یوں ہوا۔ (راوی کہتے ہیں) بہت سی باتیں گنوائیں۔ عمرو نے کہا وہ انہیں یاد نہیں رکھ سکے۔ پھر آپؐ نے فرمایا کیا تم اس پر راضی نہیں کہ لوگ تو بکریاں اور اونٹ لے کر جائیں اور تم اپنے گھروں کو اللہ کے رسولؐ کو لے جاؤ۔ انصارؓ شِعار ہیں اور دوسرے لوگ دِثار۔ اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصارؓ میں سے ایک شخص ہوتا اور اگر لوگ ایک وادی اور ایک گھاٹی میں چلیں تو میں انصارؓ کی وادی یا ان کی گھاٹی میں چلوں گا تم میرے بعد ترجیحی سلوک دیکھو گے پس تم صبر کرنا یہانتک کہ تم مجھے حوض پر آمِلو۔

حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَمَّا فَتَحَ حُنَيْنًا قَسَمَ الْغَنَائِمَ فَأَعْطَى الْمُؤَلَّفَةَ قُلُوبُهُمْ فَبَلَغَهُ أَنَّ الأَنْصَارَ يُحِبُّونَ أَنْ يُصِيبُوا مَا أَصَابَ النَّاسُ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَخَطَبَهُمْ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ " يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ أَلَمْ أَجِدْكُمْ ضُلاَّلاً فَهَدَاكُمُ اللَّهُ بِي وَعَالَةً فَأَغْنَاكُمُ اللَّهُ بِي وَمُتَفَرِّقِينَ فَجَمَعَكُمُ اللَّهُ بِي " . وَيَقُولُونَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمَنُّ . فَقَالَ " أَلاَ تُجِيبُونِي " . فَقَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمَنُّ . فَقَالَ " أَمَا إِنَّكُمْ لَوْ شِئْتُمْ أَنْ تَقُولُوا كَذَا وَكَذَا وَكَانَ مِنَ الأَمْرِ كَذَا وَكَذَا " . لأَشْيَاءَ عَدَّدَهَا . زَعَمَ عَمْرٌو أَنْ لاَ يَحْفَظُهَا فَقَالَ " أَلاَ تَرْضَوْنَ أَنْ يَذْهَبَ النَّاسُ بِالشَّاءِ وَالإِبِلِ وَتَذْهَبُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ إِلَى رِحَالِكُمُ الأَنْصَارُ شِعَارٌ وَالنَّاسُ دِثَارٌ وَلَوْلاَ الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنَ الأَنْصَارِ وَلَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا وَشِعْبًا لَسَلَكْتُ وَادِيَ الأَنْصَارِ وَشِعْبَهُمْ إِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي عَلَى الْحَوْضِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 12: كتاب الزكاة

آج 10 میں سے 10 باقی