صحیح مسلم 1748: كتاب الزكاة
حضرت ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یمن سے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں سونا بھیجا جو اپنی مٹی سمیت تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے اسے چار آدمیوں اقرع بن حابس حنظلی، عیینہ بن بدر فزاری اور علقمہ بن علاثہ عامری بنی کلاب میں سے ایک شخص اور زید الخیر طائی بنو نبھان میں سے ایک شخص کے درمیا ن تقسیم فرما دیا۔ راوی کہتے ہیں اس پر قریش ناراض ہوگئے اور کہنے لگے کہ آپ نجد کے بڑے آدمیوں کو دیتے ہیں اور ہمیں نظر انداز کرتے ہیں۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یہ اس لئے کیا ہے کہ ان کی تالیفِ (قلب) کروں۔ پھر ایک گھنی داڑھی والا شخص آیا جس کے گال کی ہڈیاں ابھری ہوئی تھیں، آنکھیں دھنسی ہوئی تھیں، پیشانی اُبھری ہوئی اور سر منڈا ہوا تھا۔ اس نے کہا اے محمد ﷺ اللہ کا تقوٰی اختیار کرو۔ راوی کہتے ہیں اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر میں اللہ کی نافرمانی کروں تو پھر کون اس کی اطاعت کرے گا۔ اس نے مجھے زمین والوں پر امین بنایا ہے اور تم مجھے امین نہیں سمجھتے۔ راوی کہتے ہیں پھر وہ آدمی پیٹھ پھیر کر چلا گیا۔ لوگوں میں سے ایک شخص نے اس کے قتل کی اجازت مانگی لوگوں کا خیال ہے کہ وہ حضرت خالد بن ولیدؓ تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یقینا اس کی نسل سے ایسے لوگ ہوں گے جو قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اُترے گا وہ مسلمانوں کو قتل کریں گے اور بت پرستوں کو چھوڑ دیں گے وہ اسلام سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے۔ اگر میں ان کو پاؤں تو میں ضرور انہیں عاد کی ہلاکت کی طرح ہلاک کر دوں۔
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ بَعَثَ عَلِيٌّ - رضى الله عنه - وَهُوَ بِالْيَمَنِ بِذَهَبَةٍ فِي تُرْبَتِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَسَمَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ أَرْبَعَةِ نَفَرٍ الأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ الْحَنْظَلِيُّ وَعُيَيْنَةُ بْنُ بَدْرٍ الْفَزَارِيُّ وَعَلْقَمَةُ بْنُ عُلاَثَةَ الْعَامِرِيُّ ثُمَّ أَحَدُ بَنِي كِلاَبٍ وَزَيْدُ الْخَيْرِ الطَّائِيُّ ثُمَّ أَحَدُ بَنِي نَبْهَانَ - قَالَ - فَغَضِبَتْ قُرَيْشٌ فَقَالُوا أَتُعْطِي صَنَادِيدَ نَجْدٍ وَتَدَعُنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنِّي إِنَّمَا فَعَلْتُ ذَلِكَ لأَتَأَلَّفَهُمْ " فَجَاءَ رَجُلٌ كَثُّ اللِّحْيَةِ مُشْرِفُ الْوَجْنَتَيْنِ غَائِرُ الْعَيْنَيْنِ نَاتِئُ الْجَبِينِ مَحْلُوقُ الرَّأْسِ فَقَالَ اتَّقِ اللَّهَ يَا مُحَمَّدُ . - قَالَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ إِنْ عَصَيْتُهُ أَيَأْمَنُنِي عَلَى أَهْلِ الأَرْضِ وَلاَ تَأْمَنُونِي " قَالَ ثُمَّ أَدْبَرَ الرَّجُلُ فَاسْتَأْذَنَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فِي قَتْلِهِ - يُرَوْنَ أَنَّهُ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ مِنْ ضِئْضِئِ هَذَا قَوْمًا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لاَ يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ يَقْتُلُونَ أَهْلَ الإِسْلاَمِ وَيَدَعُونَ أَهْلَ الأَوْثَانِ يَمْرُقُونَ مِنَ الإِسْلاَمِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ لَئِنْ أَدْرَكْتُهُمْ لأَقْتُلَنَّهُمْ قَتْلَ عَادٍ " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 12: كتاب الزكاة