صحیح مسلم 1751: كتاب الزكاة

حضرت ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے پاس تھے۔ آپؐ مالِ (غنیمت) تقسیم فرما رہے تھے کہ آپؐ کے پاس ذوالخویصرۃ جو بنی تمیم کا ایک شخص تھا آیا اس نے کہا یا رسولؐ اللہ! عدل کریں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ بھلا کرے اگر میں نے عدل نہ کیا تو اور کون عدل کرے گا؟ میں ناکام ہوا اور گھاٹے میں پڑ گیا اگر میں نے عدل نہ کیا حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! مجھے اجازت دیجئے کہ میں اس کی گردن مار دوں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اسے چھوڑ دو، یقینا اس جیسے اور بھی (نکلنے والے) ہیں تم میں سے کوئی اپنی نماز کو ان کی نماز کے مقابلہ میں اور اپنے روزہ کو ان کے روزہ کے مقابلہ میں حقیر جانے گا وہ قرآن پڑھیں گے (مگر) وہ ان کے گلے سے تجاوز نہیں کرے گا وہ اسلام سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار میں سے پار ہو جاتا ہے۔ اس کے پھل کو دیکھا جاتا ہے تو اس میں کچھ نہیں پایا جاتا، پھر اس کے رصاف کو دیکھا جائے تو اس میں کچھ نہیں پایا جاتا۔ پھر اس کی نضیّہ یعنی لکڑی کو دیکھا جائے (جس کو قدح بھی کہتے ہیں) تو اس میں کچھ نہیں پایا جاتا۔ پھر اس کے پروں کو دیکھا جاتا ہے اس میں بھی کچھ نہیں پایا جاتا۔ وہ گوبر اور خون سے بھی گذر گیا ہوتا ہے ان کی نشانی ایک سیاہ شخص ہے اس کا ایک بازو عورت کے پستان کی طرح ہے یا گوشت کے لوتھڑے کی طرح ہے جو ہلتا ہے۔ وہ لوگوں میں اختلاف کے وقت خروج کریں گے۔ حضرت ابو سعیدؓ نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے خود یہ رسول اللہﷺ سے سنا ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے ان سے جنگ کی اور میں ان کے ساتھ تھا پھر آپ رضی اللہ عنہ نے اس شخص کے بارہ میں حکم دیا تو اسے تلاش کیا گیا اور وہ مل گیا اور اسے لایا گیا اور میں نے اسے رسول اللہﷺ کی بیان فرمودہ صفت کے مطابق دیکھا جو آپؐ نے بیان فرمائی تھی۔

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ح . وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْفِهْرِيُّ قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَالضَّحَّاكُ الْهَمْدَانِيُّ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ قَالَ بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ يَقْسِمُ قَسْمًا أَتَاهُ ذُو الْخُوَيْصِرَةِ وَهُوَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اعْدِلْ . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَيْلَكَ وَمَنْ يَعْدِلُ إِنْ لَمْ أَعْدِلْ قَدْ خِبْتَ وَخَسِرْتَ إِنْ لَمْ أَعْدِلْ " . فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رضى الله عنه يَا رَسُولَ اللَّهِ ائْذَنْ لِي فِيهِ أَضْرِبْ عُنُقَهُ . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " دَعْهُ فَإِنَّ لَهُ أَصْحَابًا يَحْقِرُ أَحَدُكُمْ صَلاَتَهُ مَعَ صَلاَتِهِمْ وَصِيَامَهُ مَعَ صِيَامِهِمْ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لاَ يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ يَمْرُقُونَ مِنَ الإِسْلاَمِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ يُنْظَرُ إِلَى نَصْلِهِ فَلاَ يُوجَدُ فِيهِ شَىْءٌ ثُمَّ يُنْظَرُ إِلَى رِصَافِهِ فَلاَ يُوجَدُ فِيهِ شَىْءٌ ثُمَّ يُنْظَرُ إِلَى نَضِيِّهِ فَلاَ يُوجَدُ فِيهِ شَىْءٌ - وَهُوَ الْقِدْحُ - ثُمَّ يُنْظَرُ إِلَى قُذَذِهِ فَلاَ يُوجَدُ فِيهِ شَىْءٌ سَبَقَ الْفَرْثَ وَالدَّمَ . آيَتُهُمْ رَجُلٌ أَسْوَدُ إِحْدَى عَضُدَيْهِ مِثْلُ ثَدْىِ الْمَرْأَةِ أَوْ مِثْلُ الْبَضْعَةِ تَدَرْدَرُ يَخْرُجُونَ عَلَى حِينِ فُرْقَةٍ مِنَ النَّاسِ " . قَالَ أَبُو سَعِيدٍ فَأَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَشْهَدُ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ - رضى الله عنه - قَاتَلَهُمْ وَأَنَا مَعَهُ فَأَمَرَ بِذَلِكَ الرَّجُلِ فَالْتُمِسَ فَوُجِدَ فَأُتِيَ بِهِ حَتَّى نَظَرْتُ إِلَيْهِ عَلَى نَعْتِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الَّذِي نَعَتَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 12: كتاب الزكاة

آج 10 میں سے 10 باقی