صحیح مسلم 2017: كتاب الحج

سالم بن عبداللہ بن عمرؓ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا میں نے رسول اللہﷺ کو تلبیہ کہتے سنا۔ آپؐ اپنے بالوں کو (خطمی وغیرہ سے) جمائے ہوئے تھے۔ آپؐ کہہ رہے تھے اے اللہ! میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں۔ تیرا کوئی شریک نہیں۔ میں حاضر ہوں۔ سب تعریف اور نعمت تیرے لئے ہے اور بادشاہت بھی۔ تیرا کوئی شریک نہیں۔ آپؐ ان کلمات سے زیادہ نہیں کہتے تھے۔ اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے کہ رسول اللہﷺ ذوالحلیفہ میں دو رکعت نماز پڑھتے اور پھر جب آپؐ کی اونٹنی مسجد ذوالحلیفہ کے پاس آپؐ کو لے کر اچھی طرح کھڑی ہو جاتی تو ان کلمات کے ساتھ تلبیہ کہتے اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ رسول اللہﷺ کے انہیں الفاظ میں تلبیہ کہا کرتے اور آپؐ یوں کہتے ’’میں حاضر ہوں اے اللہ! حاضر ہوں، میں حاضر ہوں۔ یہ سب سعادت در سعادت ہے اور سب بھلائی تیرے ہاتھ میں ہے میں حاضر ہوں اور رغبت اور عمل تیری طرف ہے۔

وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ فَإِنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَخْبَرَنِي عَنْ أَبِيهِ - رضى الله عنه - قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُهِلُّ مُلَبِّدًا يَقُولُ " لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ " . لاَ يَزِيدُ عَلَى هَؤُلاَءِ الْكَلِمَاتِ . وَإِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ - رضى الله عنهما - كَانَ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَرْكَعُ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ . ثُمَّ إِذَا اسْتَوَتْ بِهِ النَّاقَةُ قَائِمَةً عِنْدَ مَسْجِدِ الْحُلَيْفَةِ أَهَلَّ بِهَؤُلاَءِ الْكَلِمَاتِ وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ - رضى الله عنهما - يَقُولُ كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رضى الله عنه - يُهِلُّ بِإِهْلاَلِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ هَؤُلاَءِ الْكَلِمَاتِ وَيَقُولُ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ لَبَّيْكَ وَالرَّغْبَاءُ إِلَيْكَ وَالْعَمَلُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی