صحیح مسلم 2051: كتاب الحج

عبد اللہ بن ابی قتادۃ ؓ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ حج کے لئے نکلے اور ہم بھی آپؐ کے ساتھ نکلے۔ راوی کہتے ہیں آپؐ نے اپنے کچھ صحابہؓ کا راستہ بدل دیا اُن میں حضرت ابو قتادۃ ؓ بھی تھے۔ آپؐ نے فر مایا تم ساحلِ سمندر کی راہ لو یہاں تک کہ تم مجھ سے آملو۔ وہ (راوی) کہتے ہیں انہوں نے ساحلِ سمندر کا راستہ لیا جب وہ رسول اللہﷺ سے الگ ہوئے تو سب نے احرام باندھا ہوا تھا سوائے حضرت ابو قتادۃؓ کے انہوں نے احرام نہیں باندھا تھا۔ جب وہ جا رہے تھے انہوں نے گورخر دیکھے۔ حضرت ابو قتادۃ ؓ نے ان پر حملہ کیا اور ان میں سے ایک مادہ کو شکار کر لیا۔ پھر وہ (صحابہؓ ) اترے اور اس کے گوشت میں سے کھایا۔ راوی کہتے ہیں پھر انہوں نے کہا کہ ہم نے گوشت کھا لیا حالانکہ ہم مُحرِم تھے۔ راوی کہتے ہیں پھر انہوں نے اس مادہ جانور کا باقی گوشت ساتھ لیا۔ جب وہ رسول اللہﷺ کے پاس آئے۔ انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! ہم مُحرِم تھے اور ابو قتادۃ ؓ مُحرِم نہ تھے۔ ہم نے گورخر دیکھے۔ ابو قتادۃ ؓ نے ان پر حملہ کیا اور اُن میں سے ایک مادہ کو مار گرایا۔ ہم اترے اور اس کے گوشت میں سے کھایا پھر ہم نے کہا کہ ہم نے شکار کا گوشت کھا لیا ہے جبکہ ہم مُحرِم ہیں۔ اور اس کا باقی گوشت ہم نے ساتھ رکھ لیا ہے۔ آپؐ نے فرمایا کیا تم میں سے کسی نے اس کو اس بارہ میں کہا تھا یا اسے کسی چیز سے اشارہ کیا تھا؟ راوی کہتے ہیں انہوں نے عرض کیا نہیں آپؐ نے فرمایا گوشت میں سے جو باقی رہ گیا ہے وہ بھی کھالو۔
ایک اور روایت میں (ھَلْ مِنْکُمْ اَحَدٌ اَمَرَہُ أَوْ أَشَارَ اِلَیْہِ بِشَیْئٍ کی بجائے) أَمِنْکُمْ اَحَدٌ اَمَرَہُ أَنْ یَحْمِلَ عَلَیْھَا أَوْ أَشَارَ اِلَیْھَا کے الفاظ ہیں۔ جو روایت شعبہ سے مروی ہے اس میں أَشَرْتُمْ اَوْ أَعَنْتُمْ أَوْ أَصَدْتُمْ کے الفاظ ہیں۔ شعبہ کہتے ہیں مجھے معلوم نہیں کہ اَعَنْتُمْ فرمایا تھا یا اَصَدْتُمْ۔

حَدَّثَنِي أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ - رضى الله عنه - قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَاجًّا وَخَرَجْنَا مَعَهُ - قَالَ - فَصَرَفَ مِنْ أَصْحَابِهِ فِيهِمْ أَبُو قَتَادَةَ فَقَالَ " خُذُوا سَاحِلَ الْبَحْرِ حَتَّى تَلْقَوْنِي " . قَالَ فَأَخَذُوا سَاحِلَ الْبَحْرِ . فَلَمَّا انْصَرَفُوا قِبَلَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَحْرَمُوا كُلُّهُمْ إِلاَّ أَبَا قَتَادَةَ فَإِنَّهُ لَمْ يُحْرِمْ فَبَيْنَمَا هُمْ يَسِيرُونَ إِذْ رَأَوْا حُمُرَ وَحْشٍ فَحَمَلَ عَلَيْهَا أَبُو قَتَادَةَ فَعَقَرَ مِنْهَا أَتَانًا فَنَزَلُوا فَأَكَلُوا مِنْ لَحْمِهَا - قَالَ - فَقَالُوا أَكَلْنَا لَحْمًا وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ - قَالَ - فَحَمَلُوا مَا بَقِيَ مِنْ لَحْمِ الأَتَانِ فَلَمَّا أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا كُنَّا أَحْرَمْنَا وَكَانَ أَبُو قَتَادَةَ لَمْ يُحْرِمْ فَرَأَيْنَا حُمُرَ وَحْشٍ فَحَمَلَ عَلَيْهَا أَبُو قَتَادَةَ فَعَقَرَ مِنْهَا أَتَانًا فَنَزَلْنَا فَأَكَلْنَا مِنْ لَحْمِهَا فَقُلْنَا نَأْكُلُ لَحْمَ صَيْدٍ وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ . فَحَمَلْنَا مَا بَقِيَ مِنْ لَحْمِهَا . فَقَالَ " هَلْ مِنْكُمْ أَحَدٌ أَمَرَهُ أَوْ أَشَارَ إِلَيْهِ بِشَىْءٍ " . قَالَ قَالُوا لاَ . قَالَ " فَكُلُوا مَا بَقِيَ مِنْ لَحْمِهَا " . وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح وَحَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّاءَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ شَيْبَانَ جَمِيعًا عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ فِي رِوَايَةِ شَيْبَانَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَمِنْكُمْ أَحَدٌ أَمَرَهُ أَنْ يَحْمِلَ عَلَيْهَا أَوْ أَشَارَ إِلَيْهَا " . وَفِي رِوَايَةِ شُعْبَةَ قَالَ " أَشَرْتُمْ أَوْ أَعَنْتُمْ " . أَوْ " أَصَدْتُمْ " . قَالَ شُعْبَةُ لاَ أَدْرِي قَالَ " أَعَنْتُمْ أَوْ أَصَدْتُمْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 15: كتاب الحج

آج 10 میں سے 10 باقی